بھکھی پولیس نے ڈکیتی مزاحمت کے دوران شخص کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
بھکھی پولیس نے ڈکیتی مزاحمت کے دوران شخص کو قتل کرنے والے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے آئی جی پنجاب نے آر پی او اور ڈی پی او شیخوپورہ کو خصوصی ٹاسک سونپا تھا۔
شیخوپورہ کے تھانہ بھکھی کی حدود میں ملزم نے کیری ڈبے چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر شہری محمد سلطان کو قتل کردیا تھا۔
ایس ایچ او بھکھی جمشید اقبال کے مطابق واردات کا مقدمہ شہری کے بھائی کے بیان پر نامعلوم افراد کے خلاف درج ہوا تھا۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئَے ملزم کو ٹریس کیا۔
ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزم کو ٹریس کرتے ہوئے کیری ڈبہ اور چھینا گیا دیگر سامان بھی برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
آر پی او شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل کی جانب سے ملزم کی گرفتاری پر بھکھی پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس نے
پڑھیں:
اسلام آباد: گدھے کا گوشت برآمد کیس، گرفتار غیر ملکی ملزم جیل منتقل
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تھانہ سنگجانی کی حدود سے گدھے کا گوشت برآمد ہونے کے کیس میں گرفتار غیر ملکی ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
گرفتار غیر ملکی ملزم کو ڈیوٹی جج مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس کی استدعا پر عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد: گدھے ذبح کرنے کیلئے قصائی بیرونِ ملک سے بلوایا گیاترجمان اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے مطابق ترنول میں 50 سے زائد گدھے اور بڑی مقدار میں گوشت برآمد ہوا تھا۔
فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ روز سنگجانی کی حدود سے 45 من گدھے کا گوشت برآمد کیا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق گدھوں کا گوشت پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کو فراہم کیا جاتا تھا، جبکہ گوشت اور کھالیں بیرونِ ملک برآمد کی جاتی تھیں۔
متعلقہ حکام کے مطابق اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ گدھے کا گوشت مقامی مارکیٹ میں فروخت کیا گیا ہو۔