چین کے ایک معروف ریسٹورینٹ میں ہونے والی آتشزدگی میں 22 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ہولناک واقعہ چین کے شمال مشرقی شہر لیاؤیانگ میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔

آگ کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے تین منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آسمان پر دھوئیں کے سیاہ بادل چھا گئے۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے 4 گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ امدادی کاموں کے دوران 30 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

جہاں 22 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی۔ زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئی تھیں۔ تین میں سے ایک زخمی کی حالت نازک قرار دی جا رہی ہے۔

تاحال ریسٹورینٹ میں آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

صدر شی جنپنگ نے واقعے کو انتہائی سبق آموز حادثہ قرار دیتے ہوئے مقامی حکام کو زخمیوں کا فوری علاج کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چینی صدر نے آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرکے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ اس ماہ کے آغاز میں بھی ہبئی صوبے کے ایک نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

گزشتہ برس بھی ہبئی اور شینزن میں گیس دھماکوں کے واقعات میں بھی متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

چین میں صنعتی اور شہری حادثات کی شرح تشویشناک حد تک زیادہ ہے جس کی بڑی وجوہات میں حفاظتی اقدامات کو نظر انداز کرنا، ناقص انفراسٹرکچر، غیر قانونی طور پر ذخیرہ شدہ کیمیکلز اور کرپشن شامل ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک