اس وقت پاکستانی قوم کا بچہ بچہ جنگ کیلئے تیار ہے؛ شرجیل انعام میمن
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
سٹی 42 : شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ دہشت گردوں کے خلاف لڑتا رہا ہے، اس کے باوجود بھارت پاکستان پر الزام لگا رہا ہے شرم کی بات ہے ۔
شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کرتا رہا، پہلگام واقعے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، پاکستان نے اس واقعے کی مذمت کی ہے، پاکستان اس واقعے میں ملوث نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خود ہمیشہ دہشت گردی میں ملوث رہا ہے، 70 ہزار پاکستانی دہشت گردی کے شکار رہے ، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو دہشت گردی کا نشانہ بنی، پاک فوج کے جوان اور سیاسی کارکن دہشت گردی کا نشانہ بنے ، اے پی ایس کا سانحہ ہوا۔
بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جتنی دہشت گردی پاکستان میں ہوئی اتنی بھارت میں نہیں ہوئی، پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ملوث رہا ہے، دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کے ساتھ ظلم کیا ہے، کشمیر میں معصوم عورتوں اور بچوں کو مارا گیا، ہزاروں کشمیریوں کو مارا گیا ہے، اس پر بھارت خاموش کیوں ہے، بھارت میں مسلمانوں اور سکھوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، اس کی مثالیں پوری دنیا میں موجود ہیں، کینیڈا جیسا ملک اس دہشت گردی پر بول رہا۔
پاکستان ائیر فورس کی بروقت کارروائی،بھارتی رافیل طیارے راہ فرار اختیار کر گئے
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے یہ ڈرامہ خود رچایا ہے ، تاکہ پاکستان کے خلاف ماحول بنایا جائے، مودی سرکار اور بھارتی فوج پر جنگی جنون چڑھا ہوا ہے، سات لاکھ فوج موجود تھی کہاں تھی سیکیورٹی، یہ جعلی آپریشن بھارت نے شروع کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی جنگی جنون کا شوق پورا کرے، بھارت کا مقابلہ 25 کروڑ عوام کے ساتھ ہے، پاکستان کی عوام بھارت کا منہ توڑ مقابلہ کرے گا، بھارت نے کچھ کیا تو وہ اس کی خود کشی ہوگی۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہید بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی پروگرام دیا، اس وقت پاکستان کی پوری قوم کا بچہ بچہ جنگ کے لیئے تیار ہے۔
بولنا مجھے بھی آتا ہے لیکن بڑوں نے عزت کرنا سکھایا ہے: بابر اعظم
انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے شرم ناک کردار ادا کیا، پاکستان کے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جواب دیا، عالمی برادری دیکھے کہ بھارت نے پاکستانی میڈیا کو بلاک کردیا ، بھارت ڈر اور خوف کے عالم میں ہے، بھارتی آرمی چیف کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، پاکستان گیدڑ بھبھکیوں سے نہیں ڈرتا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو بھارت نے معطل کیا ہے، یا تو سندھو میں پانی بہے گا یا بھارت کا خون بہے گا۔
کشیدہ حالات کے پیش نظر پاکستانی فضائی حدود کی کڑی نگرانی ،نئی ہدایت جاری
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شرجیل انعام میمن نے کہا انہوں نے کہا کہ بھارت بھارت نے رہا ہے
پڑھیں:
علاقائی حریف کی سرپرستی میں دہشت گردی کا سامنا ہے: پاکستانی قونصلر جواد اجمل
نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے قونصلر جواد اجمل نے کہا ہے کہ پاکستان طویل عرصے سے دہشتگردی کا شکار ہے، علاقائی حریف کی سرپرستی میں دہشت گردی کا سامنا ہے۔
اقوام متحدہ میں ’’دہشتگردی کے متاثرین کی ایسوسی ایشن نیٹ ورک‘‘ کے آغازپر پاکستانی قونصلر جواد اجمل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس ٹھوس شواہد ہیں کہ جعفر ایکسپریس حملہ علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا، حملے میں 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو دہشت گرد حملوں کے متاثرین اور ان کے خاندانوں کی حمایت کرنی چاہیے، دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے، دہشتگردی اور حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کے درمیان واضح فرق کرنا بھی لازم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 9 لاکھ سے زائد فوجی تعینات کررکھے ہیں اوروہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور کشمیری عوام پر ہونے والی ریاستی دہشت گردی کو بند کرانے میں کردار ادا کرے، سلامتی کونسل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دلانے کیلئے عملی اقدامات کرے۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے قونصلر جواد اجمل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے پہلگام حملے کی مذمت کی ہے۔
Post Views: 1