سٹی 42 : امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

اسحاق ڈار نے قومی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے علاقائی امن اور سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ امریکی ناظم الامور نے تناؤ میں کمی کی امریکی خواہش سے آگاہ کیا۔ 

امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکہ بدلتی ہوئی صورتحال پر دونوں ممالک کے ساتھ رابطہ میں رہے گا۔ 

بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: امریکی ناظم الامور

پڑھیں:

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امیر جماعت اسلامی سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے منصورہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک بھارت حالیہ کشیدگی، سرحدی صورتحال اور فلسطین کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے حافظ نعیم الرحمان کو نیشنل سیکیورٹی کونسل کے حالیہ فیصلوں پر بریفنگ دی اور پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمن نے بھارت کے غیر منطقی اقدامات کے تناظر میں حکومت کے موقف کی حمایت کی اور کہا کہ بھارت کے معاملے پر پوری قوم یکجا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں رائے عامہ نے پہلگام حملے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دیدیا

انہوں نے بھارتی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے والی بھارتی سرکار کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ جان بوجھ کر سازش کے ذریعے بھارت خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے لیکن پاکستان کی بہادر مسلح افواج دفاع وطن کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور سیاسی قیادت سمیت پوری قوم کسی بھی بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ ملاقات میں جماعت اسلامی کے سینئر رہنما لیاقت بلوچ بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان لیاقت بلوچ منصورہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

متعلقہ مضامین

  • اسحق ڈارسے امریکی ناظم الامورکی ملاقات، خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار نے امریکی ناظم الامور اور ہسپانوی وزیرخارجہ کو بھارت کے غیرقانونی اقدامات سے آگاہ کردیا
  • اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، موجودہ علاقائی صورتحال پر گفتگو
  • امریکا بدلتی ہوئی صورتحال پر دونوں ممالک کے ساتھ منسلک رہے گا، امریکی ناظم الامور
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کی سلطنت عمان کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو، موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاک بھارت کشیدگی: اسحاق ڈار کا اماراتی ہم منصب سے رابطہ، خطے بارے تبادلہ خیال
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی امیر جماعت اسلامی سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
  • وزیر داخلہ کی فضل الرحمن سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال