اسحاق ڈار کی سلطنت عمان کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو، موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
سٹی 42 : وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سلطنت عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی کو موجودہ علاقائی صورتحال پر بریفنگ دی, اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ بھارت کا اشتعال انگیز پروپیگنڈہ، غیر قانونی یکطرفہ اقدامات اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔
بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل
عمان کے وزیر خارجہ نے مسائل کے حل کے لیے کشیدگی میں کمی پر زور دیا, انہوں نے بات چیت اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔
اسحاق ڈار نے ایران اور امریکہ کے مذاکرات کے لیے عمان کی کوششوں کو سراہا, اسحاق ڈار نے ان مذاکرات کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار نے
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔