نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی سرمایہ ہے، اعظم نذیر تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی سرمایہ ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں سے متعلق رپورٹ ترقی اور درپیش چینلجز کی عکاس ہے، پاکستان بچوں کے حقوق کے فروغ میں پیش رفت کر رہا ہے، اس حوالے سے قانون سازی، نفاذ اور آگاہی کےلیے اجتماعی کوششیں درکار ہیں۔
وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت کا وکلاء کے ساتھ جو معاہدہ ہے اس میں کبھی دھوکا نہیں ہو گا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ریاست پاکستان بچوں کی فلاح و بہبود کےلیے پُرعزم ہے، اقوام متحدہ کے کنونشن برائے حقوق اطفال پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔
وفاقی وزیرِ قانون نے کہا کہ گزشتہ روز سینیٹ نے نیشنل کمیشن رائٹس آف مینارٹیز کی قانون سازی کی منظوری دی۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ حقوق نسواں کےلیے بھی حکومت اقدامات کر رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم نذیر تارڑ
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔