پاک فضائیہ کا خوف، بھارتی رافیل طیارے بوکھلا کر واپس فرار
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
بھارتی ائیر فورس کے 4 رافیل طیاروں کی بھارتی جغرافیائی حدود میں مقبوضہ کشمیر میں پیٹرولنگ
پاکستان ائیر فورس کے طیاروں نے ہندوستانی ائیر فورس کے جنگی جہازوں کی فوراً نشان دہی کر لی
پاکستان ایئرفورس کے خوف کا شکار بھارتی رافیل طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر واپس فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق 29 اور 30 اپریل کی شب بھارتی ائیر فورس کے 4 رافیل طیاروں نے بھارتی جغرافیائی حدود میں رہتے ہوئے مقبوضہ جموں کشمیر میں پیٹرولنگ کی۔ اس موقع پر پاکستان ائیر فورس کے طیاروں نے ہندوستانی ائیر فورس کے ان جنگی جہازوں کی فوراً نشان دہی کر لی۔ جس کے بعد پاکستانی ائیر فورس کی بروقت اور مستعد کارروائی پرانڈین رافیل طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر راہ فرار اختیار کر گئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج ہندوستان کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ائیر فورس کے
پڑھیں:
ہر بھارتی اقدام کا جواب سود سمیت واپس کیا جائیگا: فیصل واوڈا
---فائل فوٹومعروف سیاسی رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ہر بھارتی اقدام کا جواب سود سمیت واپس کیا جائے گا، یہ جواب اصل ہے سود ابھی باقی ہے۔
فیصل واوڈا نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے پہلے مرحلے میں بھارتی ویب سائٹس پاکستان میں بلاک کردی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو بھارت نے پاکستان کے ساتھ کیا پاکستان نے جواب میں بھارت کے ساتھ کردیا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت فالس فلیگ آپریشن کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھارتی جنگی طیاروں کی فوراً نشاندہی کرلی۔
یہ کشیدگی جوہری ہتھیاروں کی موجودگی اور تاریخی دشمنی کے باعث، ایک سنگین علاقائی و عالمی خطرہ بنی ہوئی ہے۔
دوسری جانب امریکی تھنک ٹینک رابرٹ لینسنگ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق بڑے پیمانے پر جنگ کا امکان جوہری روک تھام کی وجہ سے کم ہے، تاہم محدود جھڑپوں، پراکسی جنگوں اور سائبر حملوں کا خطرہ نمایاں طور پر بلند ہے۔