سیکورٹی وجوہات‘پی آئی اے کی گلگت اور سکردو کے لیے کے پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل ۔2025 )قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی گلگت اور سکردو کے لیے کے پروازیں سیکورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کردی گئی ہیںترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان نے بتایا کہ بدھ کے روز سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پروازیں منسوخ کی گئیںکل سے تمام پی آئی اے پروازوں کی گلگت اور سکردو روانگی معمول کے مطابق متوقع روانہ ہونگی ہے.
(جاری ہے)
ادھرگلگت ائیر پورٹ پر حکام کا کہنا ہے کہ تمام کمرشل پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں حکام کے مطابق تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اس کے علاوہ سکردو ائیر پورٹ پر بھی پی آئی اے کی تینوں فلائٹس منسوخ ہو گئیں ہیں. پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اس نے آپریشنل وجوہات کے باعث سکردو کی فلائٹس منسوخ کی ہیں سکردو ائیرپورٹ سے صرف ائیر بلیو کی فلائٹ واپس اسلام آباد آئی ہے دوسری جانب پاکستان ٹیلی ویژن نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب چار انڈین رافیل طیارے لائن آف کنٹرول کے قریب پیٹرولنگ کر رہے تھے جس پر پاکستان ایئر فورس کے طیاروں نے انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیا .
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پی آئی اے
پڑھیں:
ایف آئی اے کا یوٹرن، شبر زیدی کے خلاف مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ
اسلام آباد:ایف آئی اے نے یوٹرن لیتے ہوئے سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی کے خلاف درج مقدمہ واپس لینے کے لیے اپنے ڈپٹی ڈائریکٹر کرائم کراچی زون کو خط لکھ دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق درج ایف آئی آر نمبر 32 کے حوالے سے لیگل کمنٹس، سی ایف آر کے عنوان سے مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔
مراسلہ ایف آئی اے ڈائریکٹر کراچی زون کی اجازت سے ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل کے نام جاری کیا گیا ہے جس میں عدالت میں مقدمہ منسوخ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔
مراسلے میں مقدمہ منسوخ کرنے یا سی کلاس کرنے کی اجازت بھی طلب کرلی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ مقدمہ میں نامزد شبر زیدی، ایف بی آر حکام اور نجی بینک ملازمین کا نام نکالا جائے۔