پاکستان ایئرفورس کا خوف؛ بھارتی رافیل طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر واپس فرار
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
اسلام آباد:پاکستان ایئرفورس کے خوف کا شکار بھارتی رافیل طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر واپس فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 29 اور 30 اپریل کی شب بھارتی ائیر فورس کے 4 رافیل طیاروں نے بھارتی جغرافیائی حدود میں رہتے ہوئے مقبوضہ جموں کشمیر میں پیٹرولنگ کی۔
اس موقع پر پاکستان ائیر فورس کے طیاروں نے ہندوستانی ائیر فورس کے ان جنگی جہازوں کی فوراً نشان دہی کر لی۔ جس کے بعد پاکستانی ائیر فورس کی بروقت اور مستعد کارروائی پرانڈین رافیل طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر راہ فرار اختیار کر گئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج ہندوستان کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ائیر فورس فورس کے کا شکار
پڑھیں:
بھارتی وزیر داخلہ کا مضحکہ خیز دعویٰ؛ پہلگام میں حملہ آوروں سے پاکستانی چاکلیٹ ملی تھی
پاک فضائیہ کی جانب سے دھول چٹانے پر بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے خفگی مٹانے کے لیے لوک سبھا میں ایسا مضحکہ خیز دعویٰ کردیا جس سے انھیں پوری دنیا میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بھارت کے سابق وزیر داخلہ چدم برم نے کہا تھا کہ مودی حکومت کے پاس ایسے کوئی شواہد موجود نہیں جن سے یہ ثابت ہو کہ پہلگام میں حملہ آور پاکستان سے آئے تھے۔
تاہم موجودہ وزیر داخلہ امیت شاہ کو یہ کڑوا سچ ہضم نہیں ہوا اور لوک سبھا میں ہونے والی کڑی تنقید پر اپنی خفت مٹانے کے لیے ایک بار پھر بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔
امیت شاہ نے کہا کہ پہلگام واقعے میں ملوث حملہ آورں کے پاس سے "پاکستانی چاکلیٹ" ملی جس سے ثابت ہوا کہ وہ پاکستان سے آئے تھے۔
امیت شاہ نے اپنے سابق سابق وزیر داخلہ چدم برم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کو کلین چٹ کیوں دے رہے ہیں؟
بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے الزام لگایا کہ چدم برا کا یہ مؤقف اپنانے کا مقصد صرف پاکستان کو بچانا ہے۔
امیت شاہ نے اپنی تقریر میں یہ بے سر و پا دعویٰ بھی کیا کہ پہلگام حملے میں ملوث تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
اس حملے کے فوری بعد بھارت نے بغیر کسی تحقیق کے الزام پاکستان پر عائد کر دیا تھا لیکن ثبوت فراہم نہ کرپانے کی وجہ سے اپوزیشن اور دنیا بھر سے کڑی تنقید کا سامنا ہے۔