پاک بھارت کشیدگی: پی آئی اے کی گلگت اور سکردو کی تمام پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے باعث قومی ایئر لائن پی آئی اے نے آج سکردو اور گلگت کے لیے شیڈول تمام 10 پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق فلائٹ شیڈول میں شامل کراچی اور لاہور سے سکردو جانے والی 2، 2 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ اسلام آباد سے سکردو کے لیے روانہ ہونے والی 2 اور گلگت کے لیے شیڈول 4 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے نجی ایئر لائن کی سکردو جانے والی 2 پروازوں کی روانگی بھی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ پروازوں کی منسوخی کی بنیادی وجہ فضائی سکیورٹی کے خدشات بتائی جا رہی ہے۔
بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل
حکام نے واضح کیا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔ نئی ہدایات اور شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔