پاکستان اور بھارت ذمہ دارانہ حل نکالیں اور صورتحال مزید خراب نہ کریں، امریکا
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
اپنی ایک پریس بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستان اور بھارت دونوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے اور ان سے کہا جا رہا ہے کہ کشیدگی میں اضافہ نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد دنوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران صورتحال مزید خراب نہ کی جائے۔ ترجمان محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستان اور بھارت دونوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے اور ان سے کہا جا رہا ہے کہ کشیدگی میں اضافہ نہ کریں۔ ایک سوال پر ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ سے آج یا کل بات کریں گے، وہ دیگر قومی رہنماؤں اور وزراء خارجہ کی بھی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں کہ وہ بھی اس مسئلہ پر پاکستان اور بھارت سے رابطہ کریں۔ ترجمان محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ اس معاملے پر روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کیے جا رہے ہیں، پاکستان اور بھارت میں اپنے ہم منصب سے وزیر براہِ راست بات کر رہے ہیں اور توقع ہے کہ یقیناً اس کا ویسا ہی اثر ہوگا، جیسا کہ وزیر دیگر لوگوں سے بات کرتے ہیں۔
ٹیمی بروس نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت کی موجودگی میں یقیناً پاکستان اور بھارت کے لیے وہ بات چیت اہم ہے۔ ایک اور سوال پر ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ امریکا صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، دونوں فریقوں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ ذمہ دارانہ حل نکالیں، کیونکہ دنیا یہ صورتحال دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لمحہ سب سے اہم یہ ہے کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو کی بات چیت کا نتیجہ نکلے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک دہشتگرد حملے میں 26 بھارتی سیاحوں کو قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان اور بھارت ٹیمی بروس جا رہا ہے کہا کہ
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔