پاکستان ایئر اسپیس کی کڑی نگرانی شروع، گلگت اور اسکردو کیلئے تمام پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
کراچی:
ممکنہ بھارتی جارحیت کے خدشات کے پیش نظر پاکستان ایئر اسپیس کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔
اس حوالے سے سیکورٹی کے پیش نظر ایئر ٹریفک کنٹرول کو نئی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے والی غیر ملکی پروازوں کی بھی نگرانی شروع کردی گئی ہے، خصوصی طور پر بھارت سے آنے والی غیر ملکی پروازوں کی کڑی نگرانی جاری ہے۔
مشکوک پروازوں کی خصوصی اجازت اعلیٰ سطح پر ملنے کی بعد دینے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر گلگت اور اسکردو کیلئے آج آپریٹ ہونے والی تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نئی پائپ لائن کے ذریعے فلسطینیوں کیلئے صاف پانی کی فراہمی شروع کردی
متحدہ عرب امارات نے غزہ میں محصور فلسطینیوں کیلئے پینےکا صاف پانی فراہم کرنے کا مستقل انتظام کردیا۔
غزہ اور مصر کی سرحد رفح کے قریب قائم اماراتی ڈیسالینیشن پلانٹس سے غزہ کے فلسطینیوں کیلئے پینے کے پانی کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ۔
اماراتی حکام کے مطابق منصوبےکے تحت روزانہ تقریباً 20 لاکھ گیلن صاف پانی غزہ پہنچایا جائے گا جو لاکھوں متاثرہ افراد کی پیاس بجھانے کیلئے امید کی کرن ہے۔
اماراتی حکام کے مطابق 6.7 کلو میٹر طویل نئی پائپ لائن کے ذریعے رفح سے خان یونس تک پانی پہنچایا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی بمباری کے باعث غزہ کی 85 فیصد سے زائد پانی کی لائنیں تباہ ہو چکی ہیں۔
گزشتہ چند روز میں رفح سرحد کے نزدیک پانی کی نئی پائپ لائنز ڈالی گئیں ہیں اور تباہ شدہ پانی کی لائنوں کو دوبارہ بحال کیا جارہا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق یہ اقدامات متحدہ عرب امارات کی غزہ امدادی مہم آپریشن الفارس الشہم 3 ‘ کے تحت کیے جا رہے ہیں جبکہ یو اے ای نے فضائی امدادی سروس ‘طیور الخیر بھی دوبارہ شروع کر دی ۔