بلوچستان سے کراچی آنے والی خالی بس سے اسمگل شدہ موبائل فونز برآمد
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
کراچی:
پاکستان کسٹمز نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے کراچی آنے والی خالی بس سے اسمگل شدہ موبائل فونز کی بڑی مقدار برآمد کر لی۔
ڈپٹی کلکٹر رضا نقوی کے مطابق مسافروں کے بغیر مشکوک بس کو موچکو کسٹمز چیک پوسٹ پر روک کر تلاشی لی گئی، جس دوران بس کے فرش، چھت اور سائڈ وال کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے 351اسمارٹ فونز برآمد ہوئے۔
برآمد ہونے والے اسمارٹ فونز کی مالیت 1کروڑ 72لاکھ 20ہزار روپے ہے۔
رضا نقوی کے مطابق حکام نے مقدمہ درج کرکے اسمارٹ فونز اور کروڑ مالیت کی بس ضبط کرکے تحویل میں لے لی، بس ڈرائیور کو کسٹمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد
گرفتار ملزم سے موبائل فونز، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائی میں ڈیڑھ کرور روپے سے زائد مالیت کے امریکی ڈالرز برآمد کرلیے گئے۔ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم بلال سلیم کو کلفٹن (کراچی) سے گرفتار کیا گیا، جو حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے۔ ملزم کے قبضے سے 55000 امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔
گرفتار ملزم سے موبائل فونز، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن بھی نہیں کر سکا، جسے باضابطہ گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔