جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وطن کے دفاع کی خاطر اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہیں اور قوم باہمی اتحاد سے مودی سرکار کا مقابلہ کرے گی، بھارت اپنی ناکام سیکورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔
برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ اسلام آباد میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچنے اور ان سے ملاقات کی، جس میں بین الاقوامی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ ملاقات میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور خطے کے امن پر بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے برطانوی ہائی مشنر سے گفتگو کے دوران کہا کہ بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے اور وہ اپنی ناکام سکیورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے، مودی اپنی سیاست بچانے کے لیے دوطرفہ عوام کو جنگ کی آگ میں دھکیل رہا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا کہ برطانیہ اور بین الاقوامی برادری اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے۔
سربراہ جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ وطن کی دفاع کی خاطر اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہیں، قوم باہمی اتحاد سے مودی سرکار کا مقابلہ کریں گے۔
ملاقات میں جے یو آئی کے رہنما مولانا اسجد محمود اور مفتی ابرار احمد اور طارق بھی موجود تھے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان جے یو ا ئی

پڑھیں:

ترک وزیر خارجہ سے حماس کے سربراہ کی استنبول میں ملاقات

ملاقات کے دوران حماس کے سربراہ خلیل الحیہ اور ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے آئندہ وزرائے خارجہ کے اجلاس سے متعلق تبادلہ خیال کیا، غزہ امن معاہدے کے ضامن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس پیر کو استنبول میں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے استنبول میں حماس کے سربراہ خلیل الحیہ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران حماس کے سربراہ خلیل الحیہ اور ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے آئندہ وزرائے خارجہ کے اجلاس سے متعلق تبادلہ خیال کیا، غزہ امن معاہدے کے ضامن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس پیر کو استنبول میں ہوگا۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں دوسرے مرحلے کے دوران امداد کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا، اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ غزہ میں تاحال 11 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں واپس کرنے والی رہتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن سندور کی بدترین ناکامی پر مودی سرکار شرمندہ، اپوزیشن نے بزدلی قرار دیدیا
  • علماء کرام کیلئے حکومت کا وظیفہ مسترد،اسلام آباد آنے میں 24 گھنٹے لگیں گے، مولانا فضل الرحمان کی دھمکی
  • ترک وزیر خارجہ سے حماس کے سربراہ کی استنبول میں ملاقات
  • مولانا فضل الرحمان کی ایک بار پھر پنجاب حکومت کی جانب سے آئمہ کرام کو وظیفہ دینے کے فیصلے پر سخت تنقید
  • کیا 25 ہزار میں آئمہ کرام کا ضمیر خریدنا چاہتے ہو؟ مولانا فضل الرحمان کی پنجاب حکومت پر تنقید
  • مولانا فضل الرحمان نے پنجاب کی حکومت پر علماؤں کے ضمیر خریدنے کا الزام لگا دیا
  • بیرون ممالک کا ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے: مولانا فضل الرحمان
  • مشرقی محاذ پر بھارت کو جوتے پڑے تو مودی کو چپ لگ گئی: خواجہ آصف
  • پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے
  • حکومت پختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف طاقت کا بھرپور استعمال کرے، مولانا فضل الرحمان