اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، موجودہ علاقائی صورتحال پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے علاقائی امن و سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی ناظم الامور نے کشیدگی میں کمی کرنے کے حوالے سے امریکی خواہش کا اظہار کیا۔
امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے اس موقع پر کہا کہ امریکا ابھرتی صورتحال کے پیش نظر دونوں ملکوں سے رابطے میں رہے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امریکی ناظم الامور
پڑھیں:
’بھارت جان بوجھ کر حالات کشیدہ کر رہا ہے‘ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، ڈی جی آئی ایس پی آر ، ترجمان دفتر خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیا ہے۔ بھارت جان بوجھ کر حالات کو کشیدہ کر رہا ہے۔
پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف اور ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پریس کانفرنس کا مقصد موجودہ صورت حال سے آگاہ کرنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں