پاک بھارت کشیدگی، سعودی وزارت خارجہ کا اہم بیان آگیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور تمام تنازعات کو سفارتی ذرائع سے حل کریں۔
وزارت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ “مملکت سعودی عرب بھارت اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔” بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں ممالک کشیدگی کم کریں اور اختلافات کا حل پرامن اور سفارتی طریقوں سے نکالیں۔
عرب نیوز کے مطابق یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے قریب ایک حملے میں 26 افراد ہلاک ہو گئے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے مصدقہ اطلاعات ملی ہیں کہ بھارت کسی ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
حاکان فدان اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے
ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے، ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا۔ وہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے، حاکان فدان کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا۔ حاکان فدان نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے، وزرائے خارجہ باضابطہ بات چیت اور مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دورہ کے دوران ترک وزیر خارجہ کی دیگر پاکستانی قیادت سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔