دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے نجی راز افشا کردیے، سوشل میڈیا پر ہنگامہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
مشہور ٹک ٹاکر اور مرحوم عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، مگر اس بار وجہ ان کے شوہر حکیم شہزاد کی جانب سے ایک پوڈکاسٹ میں کیے گئے حیران کن انکشافات بنے، جنہوں نے سوشل میڈیا پر بحث اور تنقید کا طوفان برپا کر دیا ہے۔
ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حکیم شہزاد نے انکشاف کیا کہ ان کی دانیہ شاہ سے شادی کسی جذباتی تعلق یا محبت کا نتیجہ نہیں تھی۔بقول ان کے، ”میں نے دانیہ سے کبھی محبت نہیں کی۔ وہ اور اس کی ماں میرے پاس قانونی مدد کے لیے آئیں، وہ خوبصورت ضرور تھی مگر دل سے کبھی تعلق نہیں جوڑا۔“
انہوں نے کہا کہ وہ ایک مددگار طبیعت کے مالک ہیں، اور انہیں ڈر تھا کہ اگر وہ دانیہ کے کیسز میں یوں ہی مدد کرتے رہے تو لوگ باتیں بنائیں گے۔ اسی خدشے کے تحت انہوں نے دانیہ سے شادی کرلی، محض معاشرتی دباؤ اور ”لوگ کیا کہیں گے“ کے خوف سے۔
حکیم شہزاد کے ان الفاظ پر سوشل میڈیا صارفین شدید غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ لوگوں نے ان کی باتوں کو ”بے رحم، توہین آمیز اور غیر ذمہ دارانہ“ قرار دیا، اور کہا کہ کسی بھی مرد کو اپنی بیوی کے بارے میں یوں کھلے عام تذلیل آمیز گفتگو نہیں کرنی چاہیے۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا، ”آج جو تھوڑی بہت شہرت ملی ہے، وہ دانیہ کی وجہ سے ہے۔ اور بدلے میں یہ سلوک؟“
ایک اور نے لکھا، ”اگر وہ واقعی کسی باعزت گھرانے سے ہوتا، تو اس طرح بیوی کو نیچا نہ دکھاتا۔“
جب کہ کچھ صارفین نے دونوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا،”تم دونوں ایک دوسرے کے لائق ہو!“
دانیہ شاہ کا نام سب سے پہلے اُس وقت خبروں میں آیا جب انہوں نے معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین سے کم عمری میں شادی کی۔
بعد ازاں علیحدگی، پھر عامر لیاقت کی وفات، اور قانونی جھگڑوں نے انہیں متنازع بنا دیا۔ ان تمام مراحل کے بعد حکیم شہزاد کے ساتھ ان کا نیا باب شروع ہوا، جنہوں نے پہلے دانیہ کے وکیل کے طور پر ساتھ دیا، پھر شوہر بنے، اور اب دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔
بظاہر ان کی ازدواجی زندگی خوشگوار دکھائی دیتی تھی، مگر پوڈکاسٹ میں سامنے آنے والے بیانات نے اس تاثر کو بری طرح مجروح کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: حکیم شہزاد دانیہ شاہ
پڑھیں:
علیزے شاہ نے ٹرولنگ سے تنگ آکر سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کرنے کا اعلان کر دیا
پاکستان شوبز کی اداکارہ علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کرنے کا اعلان کر دیا۔
تنازعات کے باعث سُرخیوں میں رہنے والی اداکارہ اور ماڈل علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی ہے۔ علیزہ شاہ، جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم ’سپر اسٹار‘ سے کیا اور ڈرامہ ’عہدِ وفا‘ کے ذریعے مقبولیت حاصل کی، حالیہ برسوں سوشل میڈیا ٹرولنگ کا نشانہ بنتی رہی ہیں جس کی وجوہات میں ان کا لباس، اسٹائل اور میوزک ویڈیوز شامل ہیں۔
حال ہی میں علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ وہ خود پر ہونے والی تنقید سے دہنی طور پر متاثر ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بظاہر وہ مضبوط دکھائی دیتی ہیں، لیکن اندرونی طور پر کئی مسائل سے دوچار ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی کسی غیر اخلاقی راستے سے شہرت حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی، اس کے باوجود انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اداکارہ نے اب اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ’She Quits‘ لکھ کر سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کیا ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود اپنی تمام پوسٹس بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ٹرولنگ سے تنگ اداکارہ نے سوشل میڈیا کو ’جہنم‘ سے تشبیہ دی۔
علیزہ شاہ کے اس فیصلے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے۔ کچھ افراد کا کہنا ہے کہ یہ توجہ حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، ’اگر کچھ پوسٹ کر رہی ہو تو ردعمل برداشت کرنا بھی سیکھو۔‘
جبکہ مداح علیزے کے لیے ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا، ’لگتا ہے وہ کسی ذہنی دباؤ سے گزر رہی ہیں، انہیں مدد کی ضرورت ہے۔‘ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے اداکارہ کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ انہیں ہدایت دے اور سکون عطا کرے۔‘