’’دانیہ سے کبھی محبت نہیں کی‘‘؛ حکیم شہزاد نے اپنے ازدواجی رشتے کا راز کھول دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنے اور دانیہ کے بارے میں ایسے راز افشا کیے ہیں جنھوں نے انٹرنیٹ صارفین کو شدید برہم کردیا ہے۔
دانیہ شاہ کا نام سب سے پہلے مرحوم عامر لیاقت کی اہلیہ کے طور پر خبروں میں آیا تھا اور اس کے بعد تنازعات کی دلدل میں ایسا پھنسا کہ آج تک نکل نہ سکا۔ مرحوم ٹی وی اینکر عامر لیاقت سے شادی، پھر علیحدگی، اور ان کی موت کے بعد عدالتی جنگوں میں الجھی دانیہ، اب ایک نئے باب میں داخل ہوچکی ہیں، جس میں ان کے شریکِ سفر ٹک ٹاکر حکیم شہزاد شامل ہیں۔
حکیم شہزاد ابتدا میں دانیہ کے وکیل کے طور پر سامنے آئے تھے، بعدازاں ان کے شوہر بن گئے اور اب ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ بظاہر ان کی ازدواجی زندگی معمول کے مطابق لگتی تھی، دونوں ایک دوسرے کے لیے تعریفوں کے پل باندھتے نظر آتے، مگر پس پردہ کہانی کچھ اور ہی نکلی۔
ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں حکیم شہزاد نے دانیہ شاہ کے ساتھ اپنے تعلق کی حقیقت کچھ اس انداز میں بیان کی کہ سننے والوں کے ہوش اڑ گئے۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا ’’میں نے دانیہ سے کبھی محبت نہیں کی۔ وہ اور اس کی ماں میرے پاس اپنے کیسز کے سلسلے میں آئیں، وہ خوبصورت ضرور تھی مگر میں اس سے کبھی دل سے نہیں جڑا۔‘‘
حکیم شہزاد نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ ایک مددگار طبیعت کے مالک ہیں اور انہیں خدشہ تھا کہ اگر وہ دانیہ کے قانونی معاملات میں مدد کرتے رہے، تو لوگ افواہیں پھیلائیں گے۔ اسی بدنامی کے خوف سے انہوں نے دانیہ سے شادی کرلی، نہ دل کی آواز پر، نہ کسی جذبے کی بنیاد پر، بلکہ محض ’’لوگ کیا کہیں گے‘‘ کے تحت۔
ان کی اس کھلی بات نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا۔ لوگوں نے نہ صرف حکیم شہزاد کے الفاظ کو بے رحم اور توہین آمیز قرار دیا بلکہ یہ بھی کہا کہ وہ جس عورت کے ساتھ نکاح میں بندھے ہیں، کم از کم اس کے بارے میں اتنی سرد مہری سے بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔
ایک صارف نے لکھا، ’’تم دونوں ایک دوسرے کے لائق ہو۔‘‘ ایک اور نے تبصرہ کیا، ’’اگر وہ کسی شریف گھرانے سے ہوتا، تو یوں بیوی کو نیچا نہ دکھاتا۔‘‘ جب کہ کسی نے تو یہاں تک لکھ دیا کہ ’’آج جو تھوڑی بہت شہرت ہے، وہ دانیہ کی وجہ سے ہے، اور بدلے میں یہ سلوک؟‘‘
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حکیم شہزاد نے
پڑھیں:
مودی سرکار نے سکھ گلوکارہ کے پاکستان کی محبت میں گائے گانے پر پابندی لگای
مودی حکومت نے بابا گرو ناننک اور پاکستان کی مہمان نوازی پر بنائے گئے بھارتی سکھ گلوکارہ کے گانے پر پابندی لگا دی۔
میڈیارپورٹ کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار اور ہواس باختہ ہے جس کی عکاسی اسکے فیصلوں اور اقدامات سے ہورہی ہے۔
اب مودی حکومت نے پاکستان کی محبت میں گائے بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ زارا گل کے گانے پر پابندی لگا دی تاہم سوشل میڈیا پر اس خوبصورت گانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
گانے کے آغاز ’’ اسیں مُردہ باد نئیں کہہ سکدے بُھل کے وی پاکستان نوں‘‘ سے ہوتا ہے، گانے میں پاکستان کی محبت کو بابا گورو نانک کے ساتھ انتہائی خوبصورتی سے جوڑا گیا ہے۔
گلوکارہ نے اپنے گانے میں بتایا کہ جہاں گرو نانک نے زندگی بسر کی اُس خطے کو کس طرح مردہ باد نہیں کہہ سکتے۔
مودی سرکار نے مشرقی پنجاب میں اس گانے پر پابندی تو عائد کی تاہم یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز پر اسے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ زارا گل نے یہ گانا پانچ برس پہلے گایا تھا جس کی ویڈیو میں کرتاپور راہداری سمیت دیگر پاکستان کے مناطر کی عکس بندی کی گئی ہے۔