دبئی اور شارجہ کے درمیان نئی انٹرسٹی بس سروس کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل 2025ء ) دبئی اور شارجہ کے درمیان نئی انٹرسٹی بس سروس کا اعلان کردیا گیا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) نے اعلان کیا ہے کہ دبئی اور شارجہ کے درمیان ایک نئی انٹرسٹی بس سروس 2 مئی بروز جمعہ سے شروع ہوگی، نئی بس روٹ E308 دبئی کے سٹیڈیم بس سٹیشن کو شارجہ کے الجبيل بس سٹیشن سے منسلک کرے گی، نئی بس سروس کے ایک طرفہ سفر کا کرایہ فی مسافر 12 درہم مقرر کیا گیا ہے، اس کے علاوہ کچھ دیگر بس روٹس میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔
بتایا گیا ہے کہ رہائشیوں کو مئی کے مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی ایک اور نئی بس سروس کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی، جس کے تحت وہ عجمان سے العین بس کے ذریعے سفر کرسکیں گے، اس حوالے سے عجمان ٹرانسپورٹ نے بتایا ہے کہ یہ نیا روٹ جمعرات یکم مئی سے مصلیٰ بس سٹیشن عجمان اور العین بس سٹیشن کے درمیان فعال ہو جائے گا، دونوں بس سٹیشنز سے روزانہ چار بسیں چلیں گی، عجمان سے العین جانے والی پہلی بس صبح 8 بجے روانہ ہوگی، دوسری دوپہر 12 بجے، تیسری شام 4 بجے، جب کہ دن کی آخری بس رات 8 بجے چلے گی۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) نے حال ہی میں ایک نئے الیکٹرک بس کی آزمائشی سروس کا بھی آغاز کیا ہے جو روٹ F13 پر چلائی جا رہی ہے، یہ روٹ میٹرو سٹیشنز کے لیے فیڈر سروس کے طور پر کام کرتا ہے، اس روٹ کا آغاز القوز بس ڈپو سے ہوتا ہے اور یہ برج خلیفہ، دی پیلس ڈاون ٹاؤن ہوٹل اور دبئی فاؤنٹین جیسے اہم مقامات سے گزرتا ہوا دبئی مال میٹرو بس سٹاپ (جنوب) پر اختتام پذیر ہوتا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ الیکٹرک بس جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے جس میں روایتی آئینوں کی جگہ ہائی ڈیفینیشن کیمرہ، سکرین سسٹم اور ایک شفاف ہیڈ اپ ڈسپلے شامل ہے جو ضروری ڈرائیونگ معلومات فرنٹ ونڈ اسکرین پر دکھاتا ہے تاکہ ڈرائیور کی آگاہی میں اضافہ ہو، اس گاڑی میں متعدد جدید سمارٹ سسٹمز بھی شامل کیے گئے ہیں، آر تی اے کا مقصد جدید اور ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ نظام چلانا ہے جو جدید ٹیکنالوجی سے معاونت یافتہ ہو اور اس کا عزم ہے کہ 2050ء تک تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو صفر اخراج والے ذرائع نقل و حمل میں تبدیل کر دیا جائے، یہ اقدام دبئی بھر میں ایک ہموار اور پائیدار ٹرانسپورٹیشن سسٹم کو یقینی بناتا ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے درمیان شارجہ کے بس سٹیشن
پڑھیں:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹرافی کی رونمائی کی اور اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
ٹرافی کی رونمائی ٹرینیڈاڈ میں واقع برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز
پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی
ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25… pic.twitter.com/jw64f4bqZp
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔ یہ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔
اس سے قبل اس گراؤنڈ میں محدود اوورز کے انٹرنیشنل میچز سمیت ریجنل فرسٹ کلاس میچز کھیلے جا چکے ہیں۔