اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب، شرح سود میں کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
کراچی:
اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز طلب کیا گیا ہے، جس میں شرح سود میں کمی کا امکان ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق بینک دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس بروز پیر 5 مئی 2025ء کو منعقد ہوگا، جس میں آئندہ 2 ماہ کے لیے زری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا ۔
بعد ازاں اسٹیٹ بینک اسی دن ایک پریس ریلیز کے ذریعے تفصیلی زری پالیسی بیان بھی جاری کرے گا۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کے پاس دسمبر 2025ء تک شرح سود میں مزید 200 بیسز پوائنٹس کم کرنے کی گنجائش ہے، جس کی وجہ سے امید ہے کہ پیر کے روز ہونے والے اجلاس میں شرح سود میں کمی کی جا سکتی ہے۔
دریں اثنا میڈیا رپورٹس کے مطابق مالیاتی اداروں کی جانب سے ہونے والے تازہ سروے کی کے مطابق شرکا نے کم از کم 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کا عندیہ دیا ہے جب کہ کچھ نے شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس کم کرنے کی پیش گوئی کی ہے۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے یوم مزدور کے موقع پر کل یکم مئی کو کمرشل بینکوں اور مالیاتی اداروں کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق بینک دولت پاکستان جمعرات یکم مئی 2025ء ’’یومِ مزدور‘‘ کے موقع پر عام تعطیل کے سبب بند رہے گا جس کے سبب کمرشل بینک اور مالیاتی ادارے بھی بند رہیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زری پالیسی اسٹیٹ بینک کے مطابق
پڑھیں:
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کا امکان، سیلاب کا الرٹ بھی جاری
— فائل فوٹونیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت میں اسکردو، ہنزہ اور شگر کے علاقوں میں 28 تا 31 جولائی کے دوران بارش متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ 28 تا 31 جولائی کے دوران کشمیر میں مظفر آباد، وادی نیلم اور باغ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق اور21 زخمی ہوگئے۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیمنجٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں6، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں ایک ایک شہری جاں بحق ہوا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے اور پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے پیش نظر لینڈ سلائیڈنگ بھی متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ چترال، بونی اور ریشن کے علاقوں میں بارش اور گلیشئرز پگھلنے سے دریائے چترال کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے۔
این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ صورتحال کے پیش نظر پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔