بین الاقوامی طلبا کے ویزوں کی منسوخی، نئی امریکی پالیسی کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
امیگریشن کے نفاذ کے ایک حیرت انگیز اقدام میں، امریکی حکومت نے واضح انفرادی جائزوں کے بغیر ہزاروں بین الاقوامی طلبا کی قانونی حیثیت کو منسوخ یا ختم کرنے کا اعتراف کیا ہے-
کالج کیمپس میں خوف، الجھن اور قانونی چارہ جوئی کے بعد یہ فیصلہ اب قانونی جانچ کے مرحلے سے گزر رہا ہے، پچھلے مہینے کے دوران، امریکا بھر میں غیر ملکی طلبا حیران رہ گئے کہ اچانک ان کی قانونی حیثیت کو امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ یعنی آئس کے زیر انتظام وفاقی ڈیٹابیس میں باطل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں غیر ملکی طلبا کے ویزے اچانک منسوخ، طلبا خوف و ہراس کا شکار
تھوڑی سی وضاحت یا تنبیہ کے ساتھ، کچھ طلبا چھپ گئے، بعض نے اسکول چھوڑ دیا، یا مکمل طور پر امریکا ہی چھوڑ دیا، تاہم بڑھتی ہوئی قانونی چارہ جوئی اور عوامی احتجاج کے بعد وفاقی حکام نے پینترا بدل لیا۔
گزشتہ ہفتے کے آخر میں، حکومت نے متاثرہ طالب علموں کے لیے قانونی حیثیت بحال کرتے ہوئے نئی پالیسی رہنمائی جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مستقبل میں کیسے اور کیوں ان طلبا کی برطرفی ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: امریکا: ذہنی دباؤ کے باعث اکثر کالج طلبا تعلیم چھوڑنے پر مجبور
حالیہ رہنمائی نے پچھلی پالیسی سے زیادہ جارحانہ انداز اختیار کیا ہے، نئی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق، محکمہ خارجہ کی جانب سے ویزا کی منسوخی، جو پہلے برطرفی کے لیے کافی نہیں سمجھی جاتی تھی، اب امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کے ذریعہ طالب علم کی قانونی موجودگی کو منسوخ کرنے کی بنیاد کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
متاثرہ طالب علموں میں سے ایک اکشر پٹیل کی نمائندگی کرنے والے ایک امیگریشن اٹارنی بریڈ بنیاس کے مطابق امریکی حکومت کے اس حالیہ فیصلے نے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کو ویزا منسوخ کرنے اور پھر ان طلبا کو، چاہے انہوں نے کچھ غلط نہ بھی کیا ہو، ملک بدر کرنے کے لیے ’کورا کاغذ‘ فراہم کردیا ہے۔
مزید پڑھیں:فلسطینیوں کی حمایت جرم قرار، امریکا نے غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کر دیے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ غیر ملکی طلبا قانونی حیثیت محکمہ خارجہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ غیر ملکی طلبا قانونی حیثیت قانونی حیثیت غیر ملکی کے لیے
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔