امریکی بحریہ کا اربوں روپے مالیت کا لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر لاپتا، وجہ بھی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
امریکی بحریہ کا اربوں روپے مالیت کا ایف اے 18 سپر ہارنیٹ لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں گرنے کے بعد لاپتا ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی اطلاعات اور امریکی بحریہ کی جانب سے سامنے آنے والے بیان کے مطابق لاکھوں ڈالرز مالیت کے ایف اے 18 سپر ہارنیٹ لڑاکا طیارے کے سمندر میں گرنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب کہ جب یہ یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین طیارہ بردار بحری جہاز پر موجود تھا اور طیارہ بردار جہاز نے نے یمن کے حوثی باغیوں کے میزائل سے بچنے کے لیے خطرناک موڑ لیا۔
امریکی بحریہ کا یہ بیان حوثیوں کے اس دعوے کی تصدیق کرتا ہے کہ انہوں نے طیارہ بردار بحری جہاز پر ڈرون اور میزائل سے حملہ کیا۔
امریکی بحریہ نے تصدیق کی کہ حملے کے دوران ایک اہلکار معمولی زخم ہوا۔
ایک امریکی اہلکار نے سی این این کو بتایا کہ سی مین فوجی اس حادثے کے وقت مبینہ طور پر جیٹ کے کاک پٹ میں موجود تھا لیکن اس نے جہاز کے پانی میں گرنے سے ہی چھلانگ لگا دی تھی۔
ایک اور اہلکار نے سی این این سے گفتگو میں تصدیق کی کہ 60 ملین ڈالر کا لڑاکا طیارہ ڈوب گیا۔
امریکی بحریہ کے سابق کپتان نے سی این این کو بتایا کہ جہاز میزائلوں سے بچنے کے لیے اکثر 'زگ زگ' طریقہ استعمال کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امریکی بحریہ
پڑھیں:
ایف آئی اے کی کارروائی، اربوں روپے کی جعلی الاٹمنٹس میں ملوث سی ڈی اے افسران گرفتار
اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے مبینہ طور پر اربوں روپے کی جعلی الاٹمنٹس میں ملوث کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے 5 افسران کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے سے جاری بیان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کی اور اس دوران مبینہ طور پر کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث سی ڈی اے اسلام آباد کے 5 افسران کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان میں اصغر علی، راجا شعیب ملال، تیمور احمد، عنایت اللہ اور آفتاب احمد شامل ہیں، جو سی ڈی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدوں پر فائز تھے۔
ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری اسپیشل جج سینٹرل II اسلام آباد سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر عمل میں لائی گئی ہے اور ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے جعلی اراضی کے متاثرین ظاہر کر کے اسلام آباد کے سیکٹرز آئی-14، ای-11اور ڈی-13 میں غیر قانونی طور پر 43 پلاٹس الاٹ کیے۔
بیان میں بتایا گیا کہ غیر قانونی الاٹمنٹس سے قومی خزانے کو تقریباً ایک ارب روپے کا نقصان پہنچا، ملزمان جعلی فائلوں کی بنیاد پر پلاٹس الاٹ کر کے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزمان کے ساتھ شریک دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔