پختونخوا میں کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، سرکاری ملازم زخمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
چارسدہ:
خیبر پختونخوا میں کار پر فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہل کار جاں بحق اور سرکاری ملازم زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق چارسدہ کے غنی خان روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ محکمہ صحت کا ایک ملازم شدید زخمی ہو گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پشاور میں فائرنگ کر کے خاتون پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا
افسوس ناک واقعہ چارسدہ سٹی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے ایک کار کو نشانہ بنایا، جس پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار فاروق موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
مزید پڑھیں: پشاور: گاڑی پر فائرنگ کرکے 7 افراد کو قتل کرنے کی واردات کی ویڈیو سامنے آگئی
جاں بحق پولیس اہلکار نیب آفس میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہا تھا۔
نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے دوران کار میں سوار محکمہ صحت کا ایک ملازم بھی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جب کہ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر فائرنگ، اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی
پولیس اہلکار فاروق کی لاش اور زخمی سرکاری ملازم کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس اہلکار پر فائرنگ
پڑھیں:
پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کراچی اور کرم کے 2 شہری جاں بحق
پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کراچی اور کرم سے تعلق رکھنے والے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں تھانہ گلبہار کے علاقہ قادر آباد نہر کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے کراچی اور قبائلی ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو قتل کردیا جبکہ چلتی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبہار کی حدود قادر آباد نہر کے قریب فائرنگ سے وزیر رحمان ولد تور گل ساکن ضلع اپر کرم اور شہباز خان ولد نظر جان، محلہ اعظم ٹاؤن محمود آباد کراچی لگ کر جان بحق ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی گلبہار سرکل اختر نصیر خان مقامی پولیس کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیا۔ مقتولین موٹرکار میں جا رہے تھے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھا کرکے اصل حقائق جاننے کیلئے مختلف پہلوں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ مقتولین کے لواحقین کو اطلاع کردی گئی ہے۔