سویڈن؛ ہیئرسیلون میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
UPPSALA:
سویڈن کے شہر اپسالا میں واقع ہیئر سیلون میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اپسالا میں ہونے والی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جس کی تفتیش شروع کردی گئی ہے اور مشتبہ شخص کی تلاش جاری ہے۔
سویڈن کے وزیر انصاف گونر اسٹرومر کا کہنا تھا کہ وزارت انصاف کا پولیس سے رابطہ ہے اور کیس کے حوالے سے پیش رفت کی قریب سے نگرانی کی جا رہی ہے۔
گونر اسٹرومر نے کہا کہ اپسالا کے وسطی علاقے میں فائرنگ میں یہ واقعہ پیش آیا ہے، یہ وہی جگہ ہے کہاں اپسالا کے شہریوں نے والپرگس نائٹ شروع کرچکے ہیں اور جو واقعہ پیش آیا ہے وہ انتہائی تشویش ناک ہے۔
اس سے قبل پولیس نے بتایا تھا کہ انہیں عام شہریوں کی جانب سے اطلاع ملی تھی جنہیں فائرنگ کی آواز آئی تھی، جس کے بعد ایمرجنسی سروس کے اہلکاروں کو اس طرف بھیج دیا گیا تھا۔
تفتیش کاروں نے بیان میں تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے اور پولیس اس کی تفتیش قتل عام کے طور پر کر رہی ہے۔
سویڈن کے مقامی میڈیا نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ہیئرسیلون میں یا پھر قریب ہی پیش آیا ہے، عینی شاہدین نے بتایا کہ ہم نے 5 فائر کی آوازیں سنی اور لوگوں کو محفوظ جگہ کی تلاش میں دوڑتے ہوئے دیکھا۔
یاد رہے سویڈن میں رواں برس فروری میں ایک تعلیمی ادارے میں فائرنگ کا بدترین واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
سویڈن کے شہر اوریبرو میں پیش آنے والے مذکورہ واقعے کو ملک میں شہریوں پر فائرنگ کا بدترین واقعہ قرار دیا گیا تھا، جہاں 35 سالہ ایک ملازم نے طلبہ اور اساتذہ پر فائر کھول دیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں فائرنگ افراد ہلاک سویڈن کے پیش آیا
پڑھیں:
بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار، 2 یونٹوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہے جب کہ اپنے ہی سکھ فوجیوں پر فائرنگ کردی۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ بھارتی فوج کی دو یونٹوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ کی، 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی دو یونٹوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہوگئے۔
ذرائع نے کہا کہ یہ واقعہ جاپالہ بریج ، بارامولا سیکٹر میں دوران پٹرولنگ پیش آیا، 185 بی ایس ایف جو کہ بارہ مولہ میں تعینات ہے نے 12 برگیڈ کی 13 سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ پر فائرنگ کر دی۔
دفاعی ماہرین نے کہا کہ یہ واقعہ بھارتی فوج میں پائی جانے والی بوکھلاہٹ کی جانب واضح اشارہ ہے، ذرائع نے کہا کہ اس واقعہ پر 13 سکھ لائٹ انفینٹری کے سکھ جوانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
دفاعی ماہرین نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں، ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات ہو چکے ہیں، پاک فوج پر اپنی سرحدوں کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے، بھارت کی جانب سے کسی طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔