سپریم کورٹ میں لاء کلرک شپ کا سنہری موقع، درخواستیں طلب
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
سپریم کورٹ میں لاء کلرک شپ کا سنہری موقع، درخواستیں طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاء کلرکس کی آسامیاں مشتہر کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق یہ تقرریاں ایک سال کی مدت کے لیے کی جائیں گی اور کلرک شپ پروگرام کا آغاز جون 2025 سے ہوگا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ درخواست فارم، اہلیت کے معیار اور دیگر شرائط سپریم کورٹ کی سرکاری ویب سائٹ www.
درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 مئی 2025 کی رات 11 بج کر 59 منٹ مقرر کی گئی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ تمام درخواستیں مقررہ شرائط و ضوابط کے مطابق مکمل ہونی چاہئیں، بصورت دیگر انہیں مسترد کر دیا جائے گا۔
لاء کلرک شپ پروگرام نوجوان وکلاء اور قانون کے طلبہ کے لیے ایک نادر موقع فراہم کرتا ہے، جس کے ذریعے وہ اعلیٰ عدلیہ میں عملی تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 1600 پوائنٹس سے زائد کمی بھارت اور پاکستان کشیدگی نہ بڑھائیں، مسئلے کا حل نکالیں: امریکا مصدقہ اطلاعات ہیں بھارت اگلے 36 گھنٹوں میں کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، عطا تارڑ پی ایس ایل 10،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10وکٹوں سے شکست دیدی نریندر مودی نے فوج کو پہلگام واقعے پر ردعمل کی اجازت دیدی بھارتی الزامات بے بنیاد ،پہلگام واقعے کی شفاف و غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، شہبازشریف کی یواین سیکرٹری جنرل سے گفتگو سینیٹ میں بھارت کی بے بنیاد الزام تراشیوں اور جارحانہ عزائم کیخلاف متفقہ مذمتی قرارداد منظورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ کلرک شپ
پڑھیں:
یونیورسٹی آف لندن کا جسٹس عائشہ ملک کو خراج تحسین، اعزازی ڈگری سے نوازدیا
سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک کو یونیورسٹی آف لندن نے قانون میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا ہے۔
چانسلر یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے قانون میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری جسٹس عائشہ ملک کو پاکستان میں قانون کے شعبے میں خدمات اور کامیابیوں اور پاکستان کی سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جسٹس بننے کی بنیاد پر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
یونیورسٹی آف لندن میں گزشتہ روز منعقدہ ایک تقریب میں یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن، ڈین انڈرگریجویٹ لاز پیٹریشیا میک کیلر اور ریجنل ہیڈ ساؤتھ ایشیا سعد وسیم نے بھی شرکت کی۔
سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک نے ہارورڈ یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کیا تھا، انہوں نے 28 سال سے زائد عرصے تک قانون کے شعبے میں کام کیا ہے اور اپنے بہترین فیصلوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔
مزید پڑھیں:
جسٹس عائشہ ملک 2012 میں لاہور ہائیکورٹ کی جج بنیں اور 2022 میں انہیں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جسٹس بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اعزازی ڈگری جسٹس عائشہ ملک چانسلر ڈاکٹریٹ سپریم کورٹ قانون یونیورسٹی آف لندن