گلگت، قراقرم یونیورسٹی کے سٹاف کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے گلگت بلتستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اور بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ قراقرم یونیورسٹی گلگت کے سٹاف نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی۔ ڈائریکٹر جنرل پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر تعظیم اختر کی قیادت میں افواج پاکستان اور ملکی سالمیت کے حق میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں جبکہ مودی کی انتہائی پسند حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے گلگت بلتستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اور بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔