نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کا ایل او سی چکوٹھی سیکٹر کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
اسلام آباد:
نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال پاک فوج کے افسران نے کیا۔
دورے کے دوران شرکاء کو پاک فوج کی جانب سے ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
اس بریفنگ میں چکوٹھی سیکٹر میں پاک فوج کی جانب سے دی گئی قربانیوں، دفاعی حکمتِ عملی اور حاصل کی گئی کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی۔
شرکاء نے اس بریفنگ اور دورے کو نہایت معلوماتی اور مؤثر قرار دیتے ہوئے پاک فوج کے جذبہ قربانی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
کراچی، نیشنل ہائی وے پر کوسٹر کی چھت سے گر کر 2 افراد جاں بحق
کراچی:شہر قائد میں نیشنل ہائی وے پر رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں کوسٹر کی چھت سے گر کر 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایدھی حکام کے مطابق، جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں سے ایک کی شناخت 30 سالہ دانیال کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ دوسرے کی شناخت کا عمل جاری ہے۔