بھارتی سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے مشہور کردار جیٹھا لال نے کیا ڈرامے کو الوداع کہہ دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, July 2025 GMT
بھارتی ٹیلی ویژن کے مشہور سٹکام ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے کردار دلیپ جوشی (جیٹھا لال) کے شو چھوڑنے کی افواہیں ایک بار پھر زور پکڑ رہی ہیں جس پر ڈرامے کے پروڈیوسر اسیت مودی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دلیپ جوشی ذاتی وجوہات کی بنا پر ڈرامے سے غیر حاضر ہیں۔
اسِت مودی نے حال ہی میں شو سے متعلق پھیلنے والی منفی خبروں پر بات کی اور’گمراہ کن‘ خبروں پر مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ دلیپ جوشی اب بھی شو کا حصہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بھی ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ سے متعلق کوئی خبر آتی ہے، تو وہ فوراً توجہ حاصل کرتی ہے۔ بعض اوقات شو کے بارے میں گمراہ کن باتیں لکھی جاتی ہیں، لیکن میں ان پر زیادہ دھیان نہیں دیتا۔ اگر میں ہر افواہ کا جواب دینا شروع کر دوں تو یہ کبھی ختم نہیں ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بھی مقبول بھارتی کامیڈی شو ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے تاریک پہلو
پروڈیوسر نے کہا کہ حال ہی میں دلیپ جوشی (جیٹھا لال) کچھ وقت کے لیے شو میں نظر نہیں آئے کیونکہ ان کی کچھ ذاتی کمٹمنٹس تھیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ انہوں نے شو چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہانی کا ہر وقت ایک ہی کردار کے گرد گھومنا ممکن نہیں ہوتا۔ لوگ اندازے لگانا شروع کر دیتے ہیں، لیکن میں کہانی پر فوکس کرتا ہوں اور ان افواہوں کو نظر انداز کرتا ہوں۔
اسِت مودی نے دایابین یعنی دیشا وکانی کی ممکنہ واپسی پر بھی بات کی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ لوگ اس کردار سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، مگر کسی بھی کردار کی واپسی کے لیے درست وقت، کہانی اور لمحہ ہونا ضروری ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سمرتی ایرانی کی ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ میں واپسی، ڈرامہ کب نشر ہو گا؟
دایابین کو شو میں آخری بار دیکھے ہوئے آٹھ سال ہو چکے ہیں۔ اس کے باوجود شو اپنی مقبولیت برقرار رکھے ہوئے ہے اور ریٹنگ چارٹس میں اب بھی سرفہرست ہے۔ فی الحال شو ایک بھوت پر مبنی کہانی پر چل رہا ہے، جو ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کیے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ طویل عرصے تک چلنے والا شو ہے اور اسےبہت پسند کیا جاتا ہے۔ گزرے سالوں کے دوران اس شو کی کاسٹ میں متعدد تبدیلیاں ہوئیں اور بہت سے اداکار شو چھوڑ گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
است مودی انڈین ڈرامہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ جیٹھا لال دلیپ جوشی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈین ڈرامہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ دلیپ جوشی تارک مہتا کا الٹا چشمہ دلیپ جوشی انہوں نے
پڑھیں:
حادثات، ہلاکتیں اور بدنامی: بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیاروں سے جان چھڑانے کا فیصلہ
بھارتی فضائیہ میں 62 سال سے زیراستعمال روسی ساختہ مگ 21 جنگی طیاروں کا باب بالآخر بند ہونے جا رہا ہے، جب کہ ان کی جگہ اب بھارت میں تیار کردہ تیجس مارک-1 اے طیارے لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ حادثے کا شکار، 3 افراد ہلاک
بھارتی میڈیا کے مطابق مگ 21 طیاروں کا آخری اسکواڈرن 19 ستمبر 2025 کو باضابطہ طور پر فضائی بیڑے سے نکال دیا جائے گا۔ ان طیاروں کو کئی دہائیوں سے بھارتی فضائیہ کی ریڑھ کی ہڈی تصور کیا جاتا تھا، تاہم ان کے خطرناک ریکارڈ نے بالآخر ان کی سروس کا خاتمہ یقینی بنا دیا۔
رپورٹس کے مطابق بھارت نے مجموعی طور پر 876 مگ 21 طیارے حاصل کیے تھے، جن میں سے 490 مختلف حادثات کا شکار ہوئے۔ ان واقعات میں 200 سے زائد بھارتی پائلٹ اور 60 سے زیادہ شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ان خطرناک اعداد و شمار کے باعث بھارتی پائلٹ ان طیاروں کو ’فلائنگ کوفن‘ (اڑتا تابوت) کے نام سے پکارتے تھے۔
مگ 21 اس وقت بھی عالمی خبروں کی زینت بنا تھا جب 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ کے آپریشن “سوئفٹ ریٹورٹ” میں بھارت کے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان کا مگ 21 طیارہ مار گرایا گیا تھا اور وہ خود بھی گرفتار ہو گئے تھے۔
ان طیاروں نے 1965 اور 1971 کی جنگوں سمیت، کارگل جھڑپوں، آپریشن سندور اور بالاکوٹ حملے میں بھی حصہ لیا تھا۔ تاہم اب بھارت نے ان کی جگہ گھریلو ساختہ تیجس طیاروں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی جنگی طیارے ’اڑتے تابوت‘ بن گئے، 550 سے زائد فضائی حادثات، 150پائلٹس ہلاک
دلچسپ بات یہ ہے کہ مارچ 2024 میں تیجس طیاروں کی پہلی کھیپ بھارتی فضائیہ کو ملنی تھی، لیکن تاخیر کے باعث اب تک یہ طیارے فراہم نہیں کیے جا سکے، جس کے نتیجے میں مگ 21 کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارتی فضائیہ کے لڑاکا اسکواڈرن کی تعداد صرف 29 رہ جائے گی جو کئی دہائیوں کے دوران کم ترین سطح ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews باب بند بھارتی فضائیہ بیڑے سے باہر حادثات فیصلہ مگ 21 وی نیوز