بنوں میں سپینہ تنگی کے علاقے چشمی میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی پولیس کی فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ڈی پی او سلیم عباس کلاچی نے کہا کہ لاشیں اور زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بنوں: پولیس موبائل پر حملہ کرنیوالے 2 ملزمان ہلاک

بنوں میں پولیس موبائل پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آور ساتھیوں کی لاشیں اور زخمی اپنے ساتھ لے گئے۔ حملہ آوروں سے اسلحہ، ہینڈ گرینیڈ، آئی ای ڈی اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری علاقے کا سرچ آپریشن کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: حملہ ا

پڑھیں:

نہر میں نہاتے 4 نوجوان ڈوب گئے: ایک کو بچالیاگیا،3 لاشیں برآمد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فیصل آباد: سمندری روڈ پر4 نوجوان نہاتے ہوئے نہرمیں ڈوب گئے ریسکیو ٹیم نے 3 کی لاشیں برآمد اور ایک نوجوان کو زندہ بچا لیا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق سمندری روڈ پر ناولٹی پل کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نہر میں نہاتے ہوئے لاہور کے رہائشی چار نوجوان گہرے پانی میں چلے گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب چاروں نوجوان نہر کے کنارے نہا رہے تھے۔ ان میں سے ایک نوجوان کو موقع پر موجود افراد نے بہ حفاظت نہر سے نکال لیا، تاہم دیگر 3 نوجوان جانبر نہ ہو سکے۔

ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے تینوں نوجوانوں کی لاشیں نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 20 سالہ عدنان، 18 سالہ عمیر اور 17 سالہ عاصم کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ جاں بحق نوجوانوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • خان یونس میں فلسطینی مزاحمت کاروں کا حملہ: اسرائیلی اسکواڈ کمانڈر ہلاک، ایک فوجی زخمی
  • ڈیرہ بگٹی: سوئی میں پولیس گاڑی پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار شہید
  • ایران کا میزائلوں اور ڈرونز سے ایک اور حملہ، 9 اسرائیلی ہلاک، 200 سے زائد زخمی
  • ڈیرہ بگٹی میں گَشتی پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ: 2 اہلکار شہید، 2 زخمی
  • نہر میں نہاتے ہوئے 4 نوجوان ڈوب گئے
  • نہر میں نہاتے 4 نوجوان ڈوب گئے: ایک کو بچالیاگیا،3 لاشیں برآمد
  • رائے ونڈ میں قبضہ مافیا کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شدید زخمی
  • ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، 4 اسرائیلی ہلاک،90 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں تباہ
  • ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، 200 سے زائد میزائل داغ دیے،کئی عمارتیں مکمل تباہ، 4 اسرائیلی ہلاک، 80سے زیادہ زخمی
  • دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ،2 اہلکار شہید( 7 جوان زخمی )