ویب ڈیسک: بنوں میں چشمئی روڈ پر ڈومیل پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ آپریشن کے دوران شدت پسندوں سے مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں 3پولیس اہلکار شہید  جبکہ 2  اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران شدت پسندوں نے پولیس پارٹی پر اچانک فائرنگ کر دی جس میں اہلکار بنیامین، انعام اور مصور جام شہادت نوش کر گئے جبکہ وافد خان اور عمران شدید زخمی ہوئے۔

بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ زخمی اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے جبکہ اضافی نفری طلب کر کے سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

نوشکی، پیٹرول ٹینکر میں دھماکے سے ایک شخص کی موت، 40 سے زائد زخمی

پولیس کے مطابق ٹینکر میں آگ لگنے کے بعد ڈرائیور اسے آبادی سے دور لے جا رہا تھا، اس دوران دھماکہ ہوا، جبکہ لوگوں کے رش کے باعث زیادہ نقصان ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں آئل کے ٹینکر کو آگ لگنے سے ایک شخص کی جان چلی گئی، جبکہ پولیس افسران سمیت 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پیٹرول ترسیل کرنے والی ٹینکر کو بازار کے ایک گیراج میں ٹھیک کرنے لیا گیا تھا، تاہم نا معلوم وجہ سے گاڑی پر آگ لگ گئی۔ ڈرائیور نے گاڑی کو آبادی سے دور میدان میں منتقل کرنے کی کوشش کی، تاہم لوگ گاڑی کے قریب دیکھنے کے غرض سے جمع ہوگئے۔ اس دوران گاڑی کی پیٹرول کی ٹینکی پھٹ گئی اور رش کی وجہ سے زیادہ نقصان ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد موقع پر ہی جھلس کر ڈرائیور کی موت ہوگئی، جبکہ دیگر افراد بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے متعدد افراد کی تشویشناک ہے۔ جنہیں فوری طور پر کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں میں ڈی ایس پی، اے ایس آئی سمیت چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں، جو آگ کے باعث جھلس گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 اہلکار جاں بحق
  • بنوں: دہشتگردوں سے مقابلہ 3 اہلکار شہید، 2 حملہ آور ہلاک
  • صوابی اور بنوں میں دہشت گردی کے واقعات، 3 اہلکار شہید، 5 افراد زخمی
  • چارسدہ ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی
  • بنوں میں دہشت گردوں کا حملہ، ایس ایچ او اور کانسٹیبل زخمی
  • پختونخوا میں کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، سرکاری ملازم زخمی
  • کراچی: تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، ایک شخص جاں بحق
  • نوشکی، پیٹرول ٹینکر میں دھماکے سے ایک شخص کی موت، 40 سے زائد زخمی
  • نوشکی، پیٹرول کے ٹرک میں آگ لگنے سے ایک شخص کی موت، 40 سے زائد زخمی