حساس اداروں کے اہلکار بن کر شارٹ ٹرم اغوا میں ملوث 4 خطرناک ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ 13 اپریل کو انہوں نے پی آئی بی کالونی کے رہائشی محمد اسماعیل کو اغوا کیا اور اس سے بٹ کوائن اور ہنڈی حوالہ سے متعلق معلومات حاصل کیں اور بعد میں اسماعیل سے آئی فون چھین کر رقم طلب کی گئی اور اسے ملیر 15 پر چھوڑ دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس ونگ نے شارٹ ٹرم اغوا میں ملوث 4 خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں کو اغوا کرتے تھے اور خود کو حساس اداروں کے اہلکار ظاہر کر کے مغویوں کو بلیک ویگو ڈبل کیبن گاڑی میں لے جایا کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان فیس ماسک، واکی ٹاکی، ہتھکڑیاں اور اسلحہ کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو اسٹیل ٹاؤن کے ویران علاقے میں لے جاتے تھے۔ بعد ازاں یہ گروہ تاوان وصول کرنے کے بعد شہریوں کو کراچی کے دوسرے علاقوں میں چھوڑ دیا کرتا تھا۔ سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان امتیاز عرف سلمان، عبید الرحمان عرف آبی، شاہد عرف موسیٰ اور سلیم کو صدر پارکنگ پلازہ کے قریب سے گرفتار کیا، جن کے قبضے سے پستول، جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی، موبائل فونز، واکی ٹاکی اور ہتھکڑیاں برآمد کی گئیں۔
گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ 13 اپریل کو انہوں نے پی آئی بی کالونی کے رہائشی محمد اسماعیل کو اغوا کیا اور اس سے بٹ کوائن اور ہنڈی حوالہ سے متعلق معلومات حاصل کیں اور بعد میں اسماعیل سے آئی فون چھین کر رقم طلب کی گئی اور اسے ملیر 15 پر چھوڑ دیا گیا۔ اسی طرح 20 اپریل کو ملزمان نے فیصل ولد حاجی محمد مسکین کو اغوا کرکے اے ٹی ایم اور ایزی پیسہ سے 5 لاکھ روپے نکلوائے اور پھر شہری کو صبح 10 بجے اللہ والی چورنگی پر چھوڑا۔ اس واردات کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج کر لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ایک اور واردات میں ملزمان نے کسٹمز کے اہلکار بن کر اورنگی ٹاؤن میں ایک فیکٹری سے 6/7 لاکھ روپے بلیک میل کر کے وصول کیے۔ سی ٹی ڈی حکام نے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گرفتار ملزمان کو اغوا
پڑھیں:
پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، 18 دہشت گرد گرفتار
دہشت گردوں سے دھماکہ خیزمواد،خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمدہوا
خطرناک دہشتگرد شہرمیں دہشتگردی کی پلاننگ مکمل کرچکا تھا،سی ٹی ڈی حکام
محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں ایک ماہ کے دوران 386 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 18 دہشت گرد گرفتار کرلئے ۔دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظرسی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک ماہ میں 386 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے،جس میں انتہائی خطرناک دہشت گرد تنظیم کے اہم رکن سمیت اٹھارہ دہشتگردوں کو گرفتارکرلیاگیا ۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی لاہور،منڈی بہائوالدین،خوشاب،بہاولپور،ٹوبہ ٹیک سنگھ،گوجرانوالہ، نارووال،پاک پتن،بھکرمیں کی گئیں،انتہائی خطرناک دہشت گرد تنظیم کا اہم رکن گرفتار کرلیا گیا۔حکام کے مطابق دہشتگرد پنجاب کے ایک شہرمیں دہشت گردی کی پلاننگ مکمل کرچکا تھا،دہشت گردوں سے دھماکہ خیزمواد،خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا،رواں ماہ میں4601 کو مبنگ آپریشنز کے دوران 320 مشتبہ افراد گرفتارکیے۔حکام کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت محمدکریم علی رضامحمد عزیزمحمد علی،ہاشم ،نور الامین سلیم ،صدام وغیرہ کے نام سے ہوئی۔دہشت گردمختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے،کومبنگ آپریشنز میں 109892 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔