کراچی سے شارٹ ٹرم اغوا میں ملوث 4 خطرناک ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
کراچی میں سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ نے ایک کارروائی میں شارٹ ٹرم اغوا میں ملوث 4 خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان شہریوں کو بلیک ویگو ڈبل کیبن میں اغواء کر کے حساس اداروں کا اہلکار ظاہر کرتے تھے۔ اغوا کار فیس ماسک، واکی ٹاکی، ہتھکڑیاں اور اسلحہ استعمال کرتے ہوئے اسٹیل ٹاؤن کے ویران علاقے میں لے جاتے تھے۔
گروہ تاوان وصول کرنے کے بعد شہریوں کو شہر کے دوسرے علاقوں میں چھوڑ دیتا تھا۔
صدر پارکنگ پلازہ کے قریب سے 4 ملزمان امتیاز عرف سلمان، عبید الرحمان عرف آبی، شاہد عرف موسیٰ اور سلیم کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے پستول، جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی، موبائل فونز، واکی ٹاکی اور ہتھکڑیاں برآمد کر لیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی: اغوا ہونے والا نوجوان غیور عباس بازیاب، 2 اغواکار گرفتار
ملزمان نے 13 اپریل کو پی آئی بی کالونی کے رہائشی محمد اسماعیل کو اغوا کر کے بٹ کوائن اور ہنڈی حوالہ کے متعلق معلومات حاصل کیں۔اغوا کے بعد محمد اسماعیل سے آئی فون چھین کر رقم طلب کی گئی اور ملیر 15 پر چھوڑ دیا گیا۔
ملزمان نے ایک اور واردات میں 20 اپریل کو فیصل ولد حاجی محمد مسکین کو اغوا کر کے اے ٹی ایم اور ایزی پیسہ سے 5 لاکھ روپے نکلوا تھے۔بعد ازاں متاثرہ شہری کو صبح 10 بجے اللہ والی چورنگی پر چھوڑا گیا۔ جب کہ اس واردات کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:مصطفیٰ عامر اغوا و قتل کیس: ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
تیسری واردات میں کسٹم اہلکار بن کر اورنگی ٹاؤن میں فیکٹری سے 6/7 لاکھ روپے بلیک میل کر کے وصول کیے گئے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ جب کہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اغوا انٹیلیجنس ونگ بٹ کوائن سی ٹی ڈی کراچی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اغوا انٹیلیجنس ونگ بٹ کوائن سی ٹی ڈی کراچی
پڑھیں:
ایف آئی اے کی بلوچستان میں حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان زون نے کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔
اس تسلسل میں ایف آئی اے بلوچستان زون نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا، جن کی شناخت اکمل خان، سیف اللہ، بشیر احمد، عبدالقیوم اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو چھاپہ مار کاروائیوں میں کوئٹہ اور چمن کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، چھاپہ مار کاروائیوں میں ملزمان سے 6 لاکھ 84 ہزار پاکستانی روپے جبکہ غیر ملکی کرنسی کی مد میں 230.5 ملین ایرانی ریال، 1لاکھ 35 ہزار سے زائد افغانی ،700 امریکی ڈالر، 200 سعودی ریال اور 150 آسٹریلین ڈالر برآمد ہوئے۔
ملزمان کے قبضے سے چیک بکس، حوالہ ہنڈی سے متعلق رسیدیں اور بینک ڈیپازٹ سلپس بھی برآمد ہوئیں، ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے، برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے گرفتار ملزمان حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔