کراچی: مبینہ خاندانی رنجش پر ملزمان نے خاتون کو چھ گولیاں مار کر قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے احسن آباد فیز 3 سیکٹر 4 کے قریب فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مسلح ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر خاتون کو 6 گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق مذکورہ مکان صالح محمد نامی شخص کی ملکیت ہے، جس نے مقتولہ خاتون سے تقریباً چھ ماہ قبل دوسری شادی کی تھی۔ واردات کے وقت ملزمان نے صالح محمد کی پہلی بیوی کو ایک کمرے میں بند کر دیا تھا۔
ابتدائی تحقیقات میں پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کا تعلق مانسہرہ سے ہے اور واقعہ بظاہر خاندانی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور کرائم سین یونٹ کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
کراچی کی سٹی کورٹ میں ڈاکٹر آکاش قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
پولیس کے مطابق ایس آئی یو ویسٹ نے ڈاکٹر آکاش کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کرتے ہوئے تین افراد، سریش عرف ساگر، انیل اور رام چند کے قتل کا مقدمہ اسلم پہنور اور اس کے ساتھیوں کے خلاف درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلم پہنور ایک ڈکیت گروہ کا سرغنہ ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں زیر حراست تین ملزمان اور ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں زیر حراست تینوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، جبکہ زخمی ہیڈ کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر آکاش کو بینک سے رقم لے کر جاتے ہوئے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس کیس میں تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا، جو دوران حراست ہلاک ہو گئے۔