کراچی:

شہر قائد کے علاقے آرام باغ پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق آرام باغ پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب حقانی چوک بلاسیس اسٹریٹ بھولو پہلوان کے اکھاڑے کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی، کلفٹن فیز ون میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 30 سالہ محمد رضا عرف محمد رضوان ولد عبدالوہاب کے نام سے کی گئی ، گرفتار ملزم کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں، دو چھینے گئے موبائل فون ، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

پولیس نے زخمی حالت  میں گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ حاصل کر لیا، گرفتار ملزم کے خلاف بغدادی اور ملیر سٹی تھانے میں  مجموعی طور پر 3 مقدمات درج ہیں جبکہ ملیر سٹی تھانے میں ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ اور ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: زخمی حالت میں گرفتار گرفتار ملزم

پڑھیں:

چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار

چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملز کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم مالک کے دیئے گئے ایک لاکھ روپے ہڑپ کرنا چاہتا تھا۔ملزم کاشف نے ون فائیو پر ڈکیتی کی جھوٹی کال چلائی تاہم پولیس تفتیش کے دوران ملزم جھوٹا ثابت ہوا۔

ایس ایچ او  محمد رضا نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور خوردبرد کی گئی رقم برآمد کر لی ہے۔

ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کا کہنا تھا کہ جھوٹی کال دینے والے ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی میں ڈاکو راج، مزاحمت کرنے پر 18 سالہ نوجوان جاں بحق
  • اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار
  • چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
  • افغان بستی میں چور گینگ رنگے ہاتھوں گرفتار
  • سرگودھا: 15 سالہ طالبہ سے 16 ماہ تک 5 ملزمان کی مبینہ زیادتی
  • پشاور میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایف سی وردیاں پہن کر واردات کرنے والے گینگ کے 4  ڈاکو ہلاک
  • بہاولپور، بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی؛ مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • بوٹ بیسن پولیس اہلکار کے قتل میں سزا یافتہ ملزم دوبارہ گرفتار