غزہ میں اب تک 14 ہزار سے زائد طلباء شہید ہو چکے ہیں، فلسطینی وزارت تعلیم
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
وزارت تعلیم نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے طلباء کی تعداد 14,649 سے زائد اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 23,936 تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی وزارت تعلیم نے رپورٹ دی ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء کو غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی نسل کشی کی جنگ کے آغاز سے اب تک 14,784 طلباء شہید اور 24,766 زخمی ہو چکے ہیں۔ وزارت تعلیم نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے طلباء کی تعداد 14,649 سے زائد اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 23,936 تک پہنچ گئی ہے۔ دریں اثناء مغربی کنارے میں 135 طلباء شہید چوبیس ہزار سے زخمی ہوئے ہیں۔ اس دوران قابض فوج نے 724 کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں 880 اساتذہ اور منتظمین شہید اور 4,247 زخمی ہوئے۔ مغربی کنارے میں 193 سے زیادہ کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ قابض فوج کی جارحیت کے نتیجے میں 352 سرکاری سکولوں کو شدید نقصان پہنچا، جن میں 111 اسکول مکمل طور پر تباہ ہوئے۔جب کہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (انروا) سے منسلک 91 سرکاری سکولوں کو تباہ کیا گیا۔ قابض فوج نے 20 اعلیٰ تعلیمی اداروں کو شدید نقصان پہنچایا، یونیورسٹی کی 60 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ مغربی کنارے میں 146 سکولوں اور آٹھ یونیورسٹیوں پر دھاوا بول دیا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی۔ جنین، طولکرم اور طوباس میں کئی سکولوں کی دیواریں تباہ ہو گئیں۔ وزارت تعلیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قابض حکام نے القدس میں سکولوں کو اگلے ماہ کی 8 تاریخ کو بند کرنے کا نوٹس دیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزارت تعلیم نے غزہ کی پٹی کی تعداد زخمی ہو
پڑھیں:
صوبائی وزراء فیصل ایوب کھوکھر اور رانا سکندر حیات کا حلقہ این اے 126 اور پی پی 168 کے سرکاری سکولوں کا دورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر اور صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن رانا سکندر حیات نے حلقہ این اے 126 اور پی پی 168 میں قائم مختلف سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایل ڈبلیو ایم سی کے چیئرمین بلال ذوالفقار کھوکھر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ وزراء نے گورنمنٹ ہائی سکول نیاز بیگ سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں تعلیمی، تربیتی، اور بنیادی سہولیات کا بغور جائزہ لیا۔اپنے دورے کے دوران طلباء سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے بچوں نے بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور ٹھنڈے پینے کے پانی کی عدم دستیابی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ اس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزراء نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ حکام اور متعلقہ انتظامیہ کو سکولوں میں فلٹریشن پلانٹس اور سولر پینلز کی تنصیب کا عمل فوری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ، وزراء نے اعلان کیا کہ تمام سرکاری سکولوں میں جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ کمپیوٹر لیبز قائم کی جائیں گی،طلباء کو میٹرنکنگ ٹیکنالوجی میں مہارت دے کر مستقبل کے ڈاکٹرز اور نرسز کے طور پر تیار کیا جائے گا،اساتذہ کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ تعلیمی معیار مزید بہتر ہو سکے،سکولوں میں اضافی کلاس رومز اور فرنیچر کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جبکہ صفائی اور ماحولیات کا معیار بلند رکھنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی خدمات کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔صوبائی وزیر رانا سکندر حیات نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت، سرکاری سکولوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی ہفتے فنڈز کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی تاکہ سکولوں میں سہولیات کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اپنے حلقے کے تعلیمی اداروں کے دورے کرتا رہوں گا تاکہ تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور تعلیم کی روشنی سے سب کو منور کیا جا سکے۔ملک فیصل ایوب کھوکھر اور رانا سکندر حیات نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تعلیم دوست پالیسیوں اور وڑن کی کھل کر تعریف کی اور عزم کیا کہ پنجاب کے ہر بچے کو معیاری تعلیم اور بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی بلال ذوالفقار کھوکھر نے سکولوں کے گردونواح میں صفائی کے بہتر انتظامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ مکمل تعاون جاری رکھے گا۔