صوبائی وزراء فیصل ایوب کھوکھر اور رانا سکندر حیات کا حلقہ این اے 126 اور پی پی 168 کے سرکاری سکولوں کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر اور صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن رانا سکندر حیات نے حلقہ این اے 126 اور پی پی 168 میں قائم مختلف سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایل ڈبلیو ایم سی کے چیئرمین بلال ذوالفقار کھوکھر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ وزراء نے گورنمنٹ ہائی سکول نیاز بیگ سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں تعلیمی، تربیتی، اور بنیادی سہولیات کا بغور جائزہ لیا۔
اپنے دورے کے دوران طلباء سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے بچوں نے بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور ٹھنڈے پینے کے پانی کی عدم دستیابی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ اس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزراء نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ حکام اور متعلقہ انتظامیہ کو سکولوں میں فلٹریشن پلانٹس اور سولر پینلز کی تنصیب کا عمل فوری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ، وزراء نے اعلان کیا کہ تمام سرکاری سکولوں میں جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ کمپیوٹر لیبز قائم کی جائیں گی،طلباء کو میٹرنکنگ ٹیکنالوجی میں مہارت دے کر مستقبل کے ڈاکٹرز اور نرسز کے طور پر تیار کیا جائے گا،اساتذہ کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ تعلیمی معیار مزید بہتر ہو سکے،سکولوں میں اضافی کلاس رومز اور فرنیچر کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جبکہ صفائی اور ماحولیات کا معیار بلند رکھنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی خدمات کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔صوبائی وزیر رانا سکندر حیات نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت، سرکاری سکولوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی ہفتے فنڈز کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی تاکہ سکولوں میں سہولیات کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اپنے حلقے کے تعلیمی اداروں کے دورے کرتا رہوں گا تاکہ تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور تعلیم کی روشنی سے سب کو منور کیا جا سکے۔ملک فیصل ایوب کھوکھر اور رانا سکندر حیات نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تعلیم دوست پالیسیوں اور وڑن کی کھل کر تعریف کی اور عزم کیا کہ پنجاب کے ہر بچے کو معیاری تعلیم اور بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی بلال ذوالفقار کھوکھر نے سکولوں کے گردونواح میں صفائی کے بہتر انتظامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ مکمل تعاون جاری رکھے گا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رانا سکندر حیات سرکاری سکولوں سکولوں میں
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو سٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔