صدر ایس یو سی خیبر پختونخوا وسیم ترابی کا دورہ ڈیرہ اسماعیل خان
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
وسیم اظہر ترابی اور صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا کاظم حسین مطہری کی شیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کے تنظیمی احباب کیساتھ ایک مشاورتی نشست ہوئی، جس میں مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے خصوصی شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی نے تنظیم سازی اور جماعت کی فعالیت کے حوالے سے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا۔ دورہ کے موقع پر جامعتہ النجف کوٹلی امام حسینؑ میں صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی اور صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا کاظم حسین مطہری کی شیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کے تنظیمی احباب کیساتھ ایک مشاورتی نشست ہوئی، جس میں مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے خصوصی شرکت کی۔ نشست میں صوبائی نائب صدر مولانا سید عابد حسین شاہ، ڈویژنل صدر سید اختر حسین شاہ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری سید انصار علی زیدی، مولانا محمد حسن وحیدی آرگنائزر تحصیل پہاڑ پور، سید ضیا الحسن نقوی آرگنائزر تحصیل ڈیرہ سٹی نے شرکت کی۔ تحصیل آرگنائزرز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کی جانے والی تنظیمی سازی کے حوالے سے صوبائی صدر کو بریفنگ دی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈیرہ اسماعیل خان
پڑھیں:
محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا میں کروڑوں کی بےقاعدگیوں کا انکشاف
—فائل فوٹومحکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا میں کروڑوں روپوں کی بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ 25-2024 کے مطابق محکمہ پانی بلوں کی مد میں 36 کروڑ روپے کے بقایاجات وصول کرنے میں ناکام رہا، صوبے بھر میں 49 ہزار 622 واٹر کنکشنز ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ 24-2023ء میں 2 کروڑ 72 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ کے پانی بلز وصول کیے گئے۔
پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ہری پور میں آئیسکو کو 20 لاکھ روپے زیادہ ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق قبائلی اضلاع میں ترقیاتی اسکیموں میں ٹھیکیداروں کو 5 کروڑ 70 لاکھ روپے کی اضافی ادائیگیاں کی گئیں، مہمند میں 2 ارب 94 کروڑ 50 لاکھ کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے، ترقیاتی منصوبوں پر 3 کروڑ 79 لاکھ روپے سے زیادہ خرچ کیے گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ مہمند میں ترقیاتی منصوبوں میں ٹھیکیداروں کو ساڑھے 26 لاکھ روپے اضافی ادا کیے گئے۔