لاہور سے پہلی حج پرواز 150 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق—فائل فوٹو
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے لاہور سے پہلی حج پرواز کو روانہ کیا، اس دوران انہوں نے حاجیوں سے کہا کہ خوش نصیب ہوں کہ آپ سب کو سفر مقدس پر روانگی کےلیے الوادع کہنے آیا ہوں۔
ترجمان کے مطابق لاہور سے پہلی حج پرواز رات 10 بجے 323 مسافروں کو لے کر مدینہ روانہ ہوگی۔
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سے حج فلائٹ آپریشن کا آغاز کے موقع پر صوبائی وزیر اور مسلم لیگ نواز کے رہنما خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ حج ایک مقدس فریضہ ہے، آپ قسمت والے لوگ ہیں جنہیں اللّٰہ نے اپنے گھر بلایا ہے۔
لاہور سے حج کی پہلی پرواز 150 عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوگئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کو لے کر مدینہ لاہور سے
پڑھیں:
سابق صوبائی وزیر حبیب الرحمان تنولی انتقال کر گئے
مانسہرہ(نیوز ڈیسک) سابق صوبائی وزیر اور جمعیت علمائے اسلام کے بزرگ سیاستدان حبیب الرحمان تنولی انتقال کرگئے۔
سابق صوبائی وزیر بزرگ سیاستدان حبیب الرحمن تنولی ایڈووکیٹ مانسہرہ میں انتقال کرگئے۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ حبیب الرحمان تنولی کی نماز جنازہ کل صبح 11 بجے آبائی گاؤں ٹھاکر میرا گراؤنڈ پڑھنہ میں ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ حبیب الرحمن تنولی ایڈووکیٹ کا تعلق جمعیت علمائے اسلام سے تھا، وہ متعدد بار خیبر پختونخوا میں وزیر رہ چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حبیب الرحمان تنولی 1988ء میں صوبائی وزیر مذہبی امور، اوقاف و زکوٰۃ، 1993ء میں صوبائی وزیر لوکل باڈیز اینڈ رورل ڈیولپمنٹ جبکہ 2008ء میں صوبائی وزیر لینڈ ریونیو اور اسٹیٹ افیئر خیبرپختونخوا بھی رہ چکے ہیں۔
Post Views: 8