لاہور میں معروف ٹک ٹاکر کو شوہر نے قتل کردیا، وجہ کیا بنی؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں مکان سے خاتون کی لاش کی شناخت آیت مریم کے نام سے ہوئی ہے جو ٹک ٹاکر تھیں، پولیس نے ان کے شوہر کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
مقتولہ ٹک ٹاکر آیت مریم کو ان کے شوہر سعد نے معمولی لڑائی جھگڑے پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا، ایس پی صدر کے مطابق آیت مریم کی بہن زینب ملنے کے لیے ان کے گھر پہنچی تو اسے بہن کے قتل کا علم ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ویزا، ایڈولسینس اور 14سالہ پاکستانی امریکن ٹک ٹاکر لڑکی کا قتل!
لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں مکان سے خاتون کی لاش کی شناخت آیت مریم کے نام سے ہوئی ہے جو ٹک ٹاکر تھیں، پولیس نے ان کے شوہر کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
مقتولہ ٹک ٹاکر آیت مریم کو ان کے شوہر سعد نے معمولی لڑائی جھگڑے پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا، ایس پی صدر کے مطابق آیت مریم کی بہن زینب ملنے کے لیے ان کے گھر پہنچی تو اسے بہن کے قتل کا علم ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:معروف ٹک ٹاکر گھر کے باہر قتل، واردات کی ویڈیو وائرل
مقتولہ کی بہن کے مطابق جب انہوں نے گھر کے اندر جا کے دیکھا تو ان کی بہن بیڈ پر مردہ حالت میں پڑی تھی، نواب ٹاؤن پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزم کو 24 گھنٹے میں گرفتار کرلیا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے دوراں پتا چلا ہے کہ ملزم سعد اور مقتولہ آیت مریم کا آپس میں جھگڑا رہتا تھا ، ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایس پی صدر ٹک ٹاکر ڈاکٹر غیور احمد خاں شوہر قتل مقتولہ آیت مریم ملزم سعد.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایس پی صدر ٹک ٹاکر ڈاکٹر غیور احمد خاں شوہر قتل مقتولہ آیت مریم ان کے شوہر ایس پی صدر ا یت مریم کے مطابق آیت مریم ٹک ٹاکر کی بہن
پڑھیں:
لاہور: صنم جاوید اور ان کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا
پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور ان کے شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، کوٹ لکھپت جیل کے قریب سے صنم جاوید اور اس کے شوہر پروفیسر عتیق کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بھاری پولیس نفری متعدد گاڑیوں پر آئی اور دونوں میاں بیوی کو ساتھ لے گئی۔
صنم جاوید نو مئی کیسز کی جیل میں جاری عدالتی سماعت کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے باہر نکلی تھیں۔