مریم نواز کا بڑا اعلان، پنجاب کے 59 شہروں میں ترقیاتی منصوبے شروع
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے بڑے شہروں میں مرحلہ وار تعمیر و مرمت اور بحالی کے منصوبوں کی اصولی منظوری دی ہے۔ پہلے مرحلے میں 59 بڑے شہروں میں سیوریج اور ڈرینج انفراسٹرکچر تعمیر کیا جائے گا۔ شہروں میں بارش کے پانی کے فوری نکاس کے لیے رین واٹر اسٹوریج ٹینک بھی بنائے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں صوبے بھر میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے تحت نئے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب کے بڑے شہروں میں مرحلہ وار تعمیر و مرمت اور بحالی کے منصوبوں کی اصولی منظوری دی گئی۔
پہلے مرحلے میں 59 بڑے شہروں میں سیوریج اور ڈرینج انفراسٹرکچر تعمیر کیا جائے گا۔ شہروں میں بارش کے پانی کے فوری نکاس کے لئے رین واٹر اسٹوریج ٹینک بھی بنائے جائیں گے۔ واٹر سپلائی کے ٹیوب ویلز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ بجلی کے بلوں کا بوجھ کم کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر مریم نواز اور ادارے کے خلاف پوسٹ کرنے والا ملزم گرفتار
گلیوں کی تعمیر و مرمت اور ٹف ٹائل لگانے کا بھی منصوبہ شامل ہے، جبکہ پہلے مرحلے میں شامل شہروں میں پارکس کی ترقی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت دی کہ پارکس میں بچوں کے لیے جھولے اور کھیلوں کی دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں۔
دیہی ترقی کے لیے بڑے اقداماتوزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے دیہات میں یکساں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی ہدایت دی۔ دیہات میں ڈرینج سسٹم کی تعمیر و بحالی، گلیوں میں ٹف ٹائل بچھانے، ہر مرکزی قبرستان میں چار دیواری اور صفائی کے انتظامات، اور پارکس و پلے گراؤنڈز بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
دیہات میں ہر گاؤں کے لیے سائن بورڈ لگانے اور گھروں کی نمبر مارکنگ بھی کی جائے گی۔ دیہات کے جوہڑوں کی صفائی کے لئے بائیوٹیکنالوجی کے استعمال پر مبنی خصوصی پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔ گندے پانی کے جوہڑوں میں مخصوص پودے لگائے جائیں گے جو بدبو اور ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کریں گے۔ یہ پودے گندگی جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پلسر گولڈ اور آئرن پروجیکٹ سے متعلق جامع بزنس پلان طلب کرلیا
سڑکوں اور یونین کونسل دفاتر کی بحالیاجلاس میں وزیراعلیٰ رورل روڈ بحالی پروگرام کا بھی جائزہ لیا گیا، جس کے تحت دیہات کی 4500 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و بحالی کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ اسی طرح ’پروگرام برائے یونین کونسل آفس‘ پر بھی بریفنگ دی گئی جس کے تحت ہر یونین کونسل میں میٹنگ ہال، کونسل روم اور سیکریٹری آفس تعمیر کیے جائیں گے۔
صفائی مہم ’ستھرا پنجاب‘ جاریوزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ تاریخ کا سب سے بڑا صفائی کا پروگرام ’ستھرا پنجاب‘ کامیابی سے جاری ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صوبے کو صاف رکھنے کے لیے اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ترقیاتی نصوبے دیہات مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ترقیاتی نصوبے دیہات مریم نواز وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب مریم نواز بڑے شہروں میں پنجاب کے جائیں گے کیا گیا کے لیے
پڑھیں:
پہلی بار انتظامات کے لحاظ سے بہترین ہی نہیں بلکہ پُرامن ترین محرم منعقد ہوا: مریم نواز
---فائل فوٹووزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پہلی بار انتظامات کے لحاظ سے بہترین ہی نہیں بلکہ پُرامن ترین محرم منعقد ہوا۔
ایک بیان میں وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محرم الحرام میں بھرپور تعاون پر امن کمیٹیوں، علماء کرام اور عزاداروں سے اظہار تشکر کیا، انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ نفرت کی گندگی بھی مٹائی گئی ہے۔
وزیرِاعلی نے ہوم سیکریٹری پنجاب، متعلقہ سیکریٹریز، پی ٹی اے سمیت تمام اداروں، تمام انٹیلی جنس ایجنسیز، ضلعی انتظامیہ، پولیس، اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، رینجرز کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
دوسری جانب سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے میٹرو بس اسٹیشن پل سے مرکزی جلوس کا جائزہ لیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پہلی بار جلوسوں کے راستے کو گرمی کی شدت کے باعث پانی کے چھڑکاؤ سے ٹھنڈا کیا گیا، پنجاب بھر میں امن و امان، صفائی، عوام اور عزاداروں کی مثالی خدمت کی گئی۔
انہوں نے محکمۂ داخلہ میں قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا۔
اس موقع پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں 7500 کیمروں سے جلوسوں اور مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کی گئی، پولیس کے ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد افسر اور جوان سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات رہے۔
بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سائبر پٹرولنگ سیل سے 1600 سے زائد منافرت پھیلانے والے اکاؤنٹ رپورٹ ہوئے، 170 افراد گرفتار اور مقدمات درج کیے گئے، جلوس کے راستوں کی صفائی، پانی کا چھڑکاؤ، جراثیم کش ادویات کا اسپرے مسلسل جاری رہا۔
اس موقع پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں جلوس کے راستوں کی بروقت مرمت کی گئی جبکہ سائے، سبیل اور عارضی طبی مراکز بھی قائم کیے گئے۔