وزیراعظم کے بھائی اور وزیراعلیٰ پنجاب نے کوئی بیا ن نہیں دیا بلکہ عجیب وغریب خاموشی ہے
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 اپریل 2025ء ) پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بھائی اور وزیراعلیٰ پنجاب نے کوئی بیا ن نہیں دیا بلکہ عجیب وغریب خاموشی ہے، حکومت کو فالس فلیگ آپریشن کا معاملہ فوری عالمی سفارتی سطح پر اٹھانا چاہیئے تھا، انسٹال حکومت میں لیڈرشپ کا فقدان نظر آیا۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ڈیڑھ دن تک انڈیا کے الزام کا کوئی جواب نہیں دیا، جس سے لیڈرشپ کا فقدان نظر آیا، یہ انسٹال حکومت ہے، یہ مسلط کئے گئے ہیں، پھر ان کی سیاسی جماعت خاموش ہے، وزیر اعظم ہوں یا وزیراعظم کے بڑے بھائی ، یا وزیراعلیٰ پنجاب ان کی عجیب وغریب خاموشی ہے، ان سب نے کوئی ردعمل میں بیا ن نہیں دیا۔
(جاری ہے)
جب بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کیا تو فوری سفارتی سطح پر معاملے کو اٹھانا چاہیئے تھا،آج دیکھ لیں انڈیا کے سفارتکار پوری دنیا میں جارہے ہیں اور اس پر کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن مجھے اپنے دفتر خارجہ کی طرف سے کوئی چیز سامنے آئی۔ ان کے ایک طرف مودی کے ساتھ تعلقات ہیں، جب تعلقات ہوتے ہیں تو ہی لوگ شادی پر آتے ہیں ، پھران کی پگڑیاں پہنتے ہیں۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی دونوں جماعتوں کے انڈیا کے ساتھ اسٹیک ہیں، ان کے کاروباری مراسم ہیں۔دوسری جانب وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے وجود کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار بھی استعمال کرسکتے ہیں ، لڑائی ہوئی تو پاکستان پوری قوت کے ساتھ جواب دے گا۔انہوں نے برطانوی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وجود کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار بھی استعمال کرسکتے ہیں ،لڑائی ہوئی تو پاکستان پوری قوت کے ساتھ جواب دے گا، اگر بھارت ہمیں نیوکلیئر حملے کی دھمکی دیتا ہے تو ہمارے پاس جواب دینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوگا۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے حملے کا خطرہ ہے جبکہ پاکستان ہائی الرٹ ہے، دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے، سرحد پار کرنے یا جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نہیں دیا کے ساتھ ن نہیں
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔