برکس ممالک کو ترقی کے نصب العین میں اہم قیادت کا کردار ادا کرنا چاہیے، چینی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
برکس ممالک کو ترقی کے نصب العین میں اہم قیادت کا کردار ادا کرنا چاہیے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے ریو ڈی جنیرو میں برکس وزرائے خارجہ کے اجلاس کے پہلے مرحلے میں شرکت کی۔ منگل کے روزوانگ ای نے کہا کہ برکس ممالک کو بین الاقوامی سطح پر مثبت اور تعمیری قوت کے طور پر امن اور ترقی کے نصب العین میں اہم قیادت کا کردار ادا کرنا چاہیے۔اس موقع پر انہوں نے برکس تعاون میں ترقی کے حوالےسے اہم نکات پیش کئے ۔
وانگ ای نے کہا کہ سب سے پہلے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے گلوبل سیکورٹی انیشیٹو پر عمل کرنا ہوگا،اور ایک نئے سلامتی کے راستے پر چلنا ہوگا،ایسا راستہ جو جو مذاکرات پر مبنی ہو نہ کہ تصادم پر، ساتھی بنانے پر ہو نہ کہ اتحاد بنانے پر اور باہمی فائدے پر ہو نہ کہ زیر و سم گیم پر ۔دوسرا یہ کہ ایک معروضی اور منصفانہ موقف کو برقرار رکھنا چاہیے اور مذاکرات اور گفت و شنید کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے میں ثابت قدم رہنا چاہیے۔
تیسرا یہ کہ ترقی کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین غربت میں کمی، زراعت، تعلیم، صحت سمیت دیگر شعبوں میں برکس ممالک کے ساتھ عملی تعاون کو مضبوط بنانے اور گلوبل ساؤتھ کے لیے مزید عوامی مصنوعات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ اور چوتھا یہ کہ ہمیں عملی تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے۔ برکس کاؤنٹر ٹیررازم ورکنگ گروپ کے کردار کو مکمل ادا کرنا چاہیے، برکس ویکسین ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر کے امور کو خوب فروغ دینا چاہیے، “برکس فوڈ سیکیورٹی کوآپریشن اسٹریٹجی” کو سنجیدگی سے نافذ کرنا چاہیے، گہرے سمندر، قطبی خطوں اور بیرونی خلا سمیت نئے شعبوں میں تعاون کو بڑھانا چاہیے، اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکینیڈا کے پارلیمانی انتخابات میں لبرل پارٹی کو برتری حاصل چین میں غیرملکی سرمایہ کاری کی صورتحال اور رجحان واضح ہو رہا ہے، رپورٹ چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کریں گے ، چینی صدر امریکہ بین الاقوامی اسلحے کے کنٹرول اور عدم پھیلاؤ کے نظام میں سب سے بڑا تخریب کار ہے،چین کی وزارت خارجہ چین کی جانب سے’’تھیئَے شیئن جیاؤ، نیو عہ جاؤ کی کورل ریف ایکو سسٹم سروے رپورٹ‘‘جاری ’’کام،کام ،اور کام‘‘،اپنے ہاتھوں سے خوشحالی کی تخلیق بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر: ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت مزید کم ہونے کا امکانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: برکس ممالک کرنا چاہیے ترقی کے
پڑھیں:
چین، روس یا مغربی ممالک اس بحران میں مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے پر چین، روس یا مغربی ممالک اس بحران میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔ چین، روس یا مغربی ممالک تحقیقاتی ٹیم بنا سکتے ہیں، یہ ممالک تحقیق کر سکتے ہیں کہ آیا بھارت یا مودی جھوٹ بول رہے ہیں یا سچ۔
روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بین الاقوامی ٹیم کو حقائق جاننے دیں، معلوم کیا جانا چاہیے کہ بھارت یا کشمیر میں مجرم ہے کون؟
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آپ ہمیں تنگ کرنے کیلئے اسی طرح اصلی اور نسلی مچھلی سمیت پانی چھوڑتے رہیں، کوئی بات نہیں ، پڑوسیوں کے بڑے حقوق ہوتے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ باتیں یا خالی بیانات سے کوئی فرق نہیں پڑتا، شواہد ہونے چاہیئں کہ پاکستان ملوث ہے یا پاکستان میں کسی نے ان لوگوں کی مدد کی۔
انکا کہنا تھا کہ صرف خالی بیانات دیے جا رہے ہیں، اس کے سوا کچھ نہیں۔