پہلگام واقعہ؛ لیفٹیننٹ کرنل دھونی کو ٹوئٹ نہ کرنا مہنگا پڑگیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
بھارت کو ورلڈکپ جتوانے والے کپتان مہندرا سنگھ دھونی پہلگام واقعہ پر پاکستان مخالف ردعمل نہ دیکر مشکل میں پھنس گئے۔
پہلگام واقعہ پر سابق بھارتی کرکٹرز، موجودہ کرکٹرز ویرات کوہلی، شبمن گل سمیت پاکستان مخالف جذبات رکھنے والے قومی ٹیم کے سابق کرکٹر دانش کنیریا نے افسوس کا اظہار کیا تاہم مہندرا سنگھ دھونی کی جانب سے کوئی بیان نہیں دیا گیا جس پر انہیں بھارتیوں کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ناقدین نے دھونی پر لفظی تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا آرمی مین ہے جو ایک ٹویٹ نہیں کر سکتا پہلگام حملہ پر؟۔
مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ کنیریا کے بعد دھون بھی آفریدی کیخلاف میدان میں اُتر گئے
خیال رہے کہ مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں 2007 ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد انہیں اعزازی طور پر اسوقت کے آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے نومبر 2011 میں لیفٹیننٹ کرنل کا اعزازی رینک دیا تھا۔
مزید پڑھیں: دھونی کی فرنچائز کی مسلسل شکستوں نے بالی ووڈ اداکارہ کو رُلا دیا
واضح رہے مہندرا سنگھ دھونی واحد کپتان ہیں جن کی قیادت میں بھارت نے 2007 میں ٹی20 ورلڈکپ، 2011 میں ورلڈکپ، 2013 میں چیمپئینز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مہندرا سنگھ دھونی پہلگام واقعہ
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل, پیٹرول اور ڈیزل مہنگا , ایل پی جی کی قیمت میں کمی
حکومتِ پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دی ہیں، جبکہ عوام کو کچھ ریلیف ایل پی جی کی قیمت میں کمی کی صورت میں ملا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوکر اب 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ دوسری جانب اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی ہے۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 89 پیسے کمی کی گئی ہے۔ اب ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 201 روپے 60 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح 11.8 کلوگرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی 69 روپے 44 پیسے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 378 روپے 89 پیسے ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہی ہوگیا ہے۔