2025-04-29@08:57:53 GMT
تلاش کی گنتی: 22
«مہندرا سنگھ دھونی»:
بھارت کو ورلڈکپ جتوانے والے کپتان مہندرا سنگھ دھونی پہلگام واقعہ پر پاکستان مخالف ردعمل نہ دیکر مشکل میں پھنس گئے۔ پہلگام واقعہ پر سابق بھارتی کرکٹرز، موجودہ کرکٹرز ویرات کوہلی، شبمن گل سمیت پاکستان مخالف جذبات رکھنے والے قومی ٹیم کے سابق کرکٹر دانش کنیریا نے افسوس کا اظہار کیا تاہم مہندرا سنگھ دھونی کی جانب سے کوئی بیان نہیں دیا گیا جس پر انہیں بھارتیوں کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ناقدین نے دھونی پر لفظی تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا آرمی مین ہے جو ایک ٹویٹ نہیں کر سکتا پہلگام حملہ پر؟۔ مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ کنیریا کے بعد دھون بھی آفریدی کیخلاف میدان میں اُتر گئے خیال رہے کہ...
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے صحبت پور میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 7افراد قتل کر دیے گئے جبکہ فائرنگ کے بعد مسلح افراد نے بزگر کے جھونپڑی نما گھر کو بھی آگ لگا دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ آر ڈی 238 کی حدود میں گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ جاں بحق افراد میں گھر کا سربراہ، اس کی بیوی، 4بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے، بچوں کی عمر ایک سے 15 سال کے درمیان ہیں۔ فائرنگ کے بعد مسلح افراد نے بزگر کے جھونپڑی نما گھر کو بھی آگ لگائی اور فرار ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے بزگر تھے جومقامی زمیندار کی زمین پر بز گری کرتے تھے، واقعہ زرعی زمین...
آئی پی ایل 2025 میں ریٹائرمنٹ کی افواہوں پر مہندر سنگھ دھونی نے خاموشی توڑ دی۔ سابق بھارتی کپتان نے کہا اگر میں وہیل چیئر پر بھی ہوا تو میں پھر بھی لیگ کا حصہ بنوں گا۔ چنئی سپر کنگز کے ہمراہ دھونی اپنا 18 واں سیزن کھیلنے جا رہے ہیں وہ پانچ مرتبہ ٹیم کو چیمپئن بنانے والے کپتان بھی رہے ہیں۔ ان کی جگہ اب رتوراج گائیکواڈ کو چنئی سپر کنگز کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ 2020 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سے ہی دھونی کے آئی پی ایل مستقبل پر افواہیں گردش کر رہی ہیں تاہم ان کا کہنا ہے یہ میری فرنچائز ہے اگر میں وہیل چیئر پر بھی...
ہری بھوشن ٹھاکر نے کہا کہ میں مسلمانوں سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ ایک سال میں 52 جمعہ ہوتے ہیں، ہولی کا تہوار ان میں سے ایک جمعہ کو آتا ہے لہٰذا انہیں ہندوؤں کو تہوار منانے دینا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بہار کے مدھوبنی کی بسفی اسمبلی نشست سے بی جے پی کے ایم ایل اے ہری بھوشن ٹھاکر بچھول نے اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنے گھروں کے اندر رہیں اور ہندوؤں کو اپنا تہوار بغیر کسی رکاوٹ کے منانے دیں۔ بی جے پی لیڈر کے اس بیان سے سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو سے...
بھارتی سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پاکستانی اسٹار کرکٹر بابر اعظم کے دفاع میں سامنے آ گئے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم گزشتہ چند سالوں سے میدان میں کارکردگی نہ دکھانے پر تنقید کا سامنا کر رہے ہیں، چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں بھارت کے خلاف میچ میں بابر اعظم نے 23 رنز بنائے اور ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس تنقید کے دوران بھارتی سابق کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے بابر اعظم کی حمایت کی ہے، انہوں نے پاکستانی شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ بابر اعظم کا احترام کریں اور ان کے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بابر نے آپ کے لیے رنز...
سلطنت پنجاب کے بانی مہاراجہ رنجیت سنگھ کی گوجرانوالہ میں واقع تاریخی حویلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا مہاراجہ رنجیت سنگھ کی جنم بھومی محض کتابوں میں رہ جائے گی؟ اس منصوبے سے نہ صرف شہر کی تاریخی شناخت اجاگر ہوگی بلکہ وہاں سکھ یاتریوں کی آمد اور سیاحت کے فروغ کے امکانات بھی روشن ہوں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں گوجرانوالہ حویلی مہاراجہ رنجیت سنگھ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی جنم بھومی مہاراجہ رنجیت سنگھ کی حویلی
پنجاب میں گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والے کو 10 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کوئی منصوبہ محکمہ ماحولیات کی منظوری کے بغیر شروع نہیں ہوگا، لاہور ہائیکورٹ کاحکم لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر محکمہ ماحولیات کی جانب سے جاری احکامات میں آگاہ کیا گیا ہے کہ اب گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ تیل سے گاڑی دھلوانے پر بھی پابندی محکمہ ماحولیات کے حکمنامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اب کسی بھی قسم کے تیل سے گاڑی دھلوانے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔ پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب، سیکریٹری ماحولیات راجا جہانگیر...
لاہور: پنجاب حکومت نے گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی عائد کر تے ہوئے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، جس کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پنجاب حکومت کے محکمہ تحفظ ماحولیات نے نوٹی فکیشن میں واضح کیا ہےکہ گھروں میں گاڑی دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ غیر قانونی سروس اسٹیشنز کو بھی فوری بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہےکہ 28 فروری تک پنجاب بھر کے سروس اسٹیشنز مالکان پانی ری سائیکلنگ سسٹم لگاوالیں ، مقررکردہ دنوں میں سسٹم نہ لگانے پر سروس...
لاہور: پنجاب میں گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گھروں میں گاڑی دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پانی ری سائیکل کرنے کے سسٹم کے بغیر کام کرنے والے سروس اسٹیشن پر ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ 28 فروری تک پنجاب بھر کے سروس اسٹیشنوں کو پانی ری سائیکلنگ سسٹم لگانے کا حکم بھی دیا گیا جبکہ تعمیراتی مقام پر زمینی پانی کے استعمال اور کسی بھی قسم کے تیل سے گاڑی دھلوانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ خیال...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 ) لاہو ہائیکورٹ نے گھروں میں گاڑیاں دھونے اور پانی ضائع کرنے والوں کو جرمانے کرنے کا فیصلہ دے دیا لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات پر پنجاب حکومت کی تعریف کی اور عدالتی فیصلے میں پنجاب حکومت کے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات کا ذکر کیا. جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کو نگرانی کی ذمہ داریاں سونپ دیں اور اب گھروں میں گاڑیاں دھونے اور پانی ضائع کرنے والوں کو جرمانے ہوں گے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ماحولیاتی تحفظ کے ادارے نے پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں اور پانی ضائع کر کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں...
— فائل فوٹو پنجاب بھر میں گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی عائد کردی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گھر میں گاڑی دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ تمام غیر قانونی سروس اسٹیشنز بھی فوری بند کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔پانی ری سائیکل کرنے کے سسٹم کے بغیر سروس اسٹیشن پر 1 لاکھ جرمانہ عائد ہوگا، 28 فروری تک پنجاب بھر کے سروس اسٹیشنز کو پانی ری سائیکلنگ سسٹم لگانے کا حکم دیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کا پانی ضائع کرنیوالے گھریلو صارفین پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکملاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کہا ہے کہ پانی...
اسلام آباد: معروف اداکار امیر گیلانی اور اداکارہ ماورا حسین کی شادی کی تقریبات کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں، جن میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جوڑے نے 5 فروری کو انسٹاگرام پر نکاح کی تصاویر شیئر کرکے اپنی شادی کی تصدیق کی تھی۔ کافی عرصے سے دونوں کے تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں، اور ان کی شادی کی خبریں پہلے ہی منظرعام پر آ چکی تھیں۔ ماورا اور امیر کی شادی کی تقریبات لاہور اور اسلام آباد میں منعقد ہوئیں، جن میں قریبی عزیزوں اور دوستوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر معروف گلوکار فرحان سعید نے گانا گایا جبکہ اداکارہ عروہ حسین نے بھی...
جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ گھروں میں گاڑیاں دھونے کا کام ختم کرا لیں تو پانی بچایا جا سکتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ باقاعدہ مہم چلانی چاہیے کہ گھروں میں گاڑیاں دھونا سختی سے منع ہے۔ شہر میں بینرز، پوسٹرز لگائیں کہ گھروں میں گاڑیاں دھونا منع ہے، گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو 10ہزار روپے جرمانہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس کہا ہے کہ گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ کریں۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گھروں میں گاڑیاں دھونے کا کام ختم کرا لیں تو پانی بچایا جا سکتا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد کریم نے کیس...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہورہائیکورٹ نے گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو 10 ہزار جرمانہ کرنے کے احکامات دے دیے۔اسموگ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ باقاعدہ مہم چلانی چاہیے کہ گھروں میں گاڑیاں دھونا سختی سے منع ہے، پانی کومحفوظ بنانے کیلئےباقاعدہ رولزبنانے کی ضرورت ہے۔عدالت نے کہا کہ اگر گھروں میں گاڑیاں دھونے کا کام ختم کرالیں تو آپ بہت سا پانی بچا سکتے ہیں، اس حوالے سے پورے شہر میں بینرپوسٹرلگائیں کہ گھروں میں گاڑیاں دھونا منع ہے، گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو 10 ہزار جرمانہ کریں۔ ڈولفن کی ذمہ داری لگائیں کہ وہ مکمل مانیٹرنگ کرے۔ عدالت نے قرار دیا کہ پانی کا مسئلہ صرف لاہور نہیں بلکہ پورے پنجاب کا ہے، میں...
لاہور ہائیکورٹ— فائل فوٹو لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے گھر اور گاڑیاں دھو کر پانی ضائع کرنے والوں پر 10 ہزار جرمانے کا حکم دے دیا گیا۔عدالت نے خلاف ورزی پر پیٹرول پمپس کو 1 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم دیا۔اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے خلاف درخواستوں کی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے سی ٹی او لاہور کو رپورٹ پیش کرنے اور کرکٹ ایونٹ پر شہریوں کو آگاہی دینے کا بھی حکم دیا۔آج واسا کے سینئر لیگل ایڈوائزر میاں عرفان اکرم سمیت لاء افسران اور محکمہ ماحولیات سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت میں وکیل نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ...
سابق بھارتی کرکٹر اور ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے خصوصی مہمان نوجوت سنگھ سدھو نے کم وقت میں 35 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کردیا۔ نوجوت نے سوشل میڈیا پر اپنی شاندار جسمانی تبدیلی کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے اپنی حالیہ اور ماضی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ سدھو نے ان تصاویر کے کیپشن میں مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے صرف پانچ ماہ میں 35 کلو وزن کم کر لیا ہے۔ انہوں نے اپنی ’پہلے اور بعد‘کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’اگست سے اب تک میں نے 33 کلوگرام وزن کم کیا ہے۔ یہ سب قوتِ ارادی،...
کراچی: سندھ کے سب سے بڑے ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر روتھ فاؤ سول اسپتال کے بیشتر یونٹوں میں منگل سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، گزشتہ 24 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے اسپتال کے او ٹی کمپلیکس، آرتھوپیڈک، میڈیکل و سرجیکل یونٹوں سمیت نصف اسپتال میں بجلی نہیں۔ اسپتال کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر خالد بخاری نے اپکسپریس کو بتایا کہ سول اسپتال کو فراہم جانے والی بجلی کی ایک پی ایم ٹی کافی عرصے سے خراب ہے۔ آئے دن پی ایم ٹی میں فنی خرابی رہتی ہے جس کی وجہ سے اسپتال کے متعدد اہم شعبوں میں اچانک بریک ڈاؤن ہوجاتا ہے، جس سے دوران آپریشن میں مریضوں کی جان کو بھی شدید خطرات لاحق ہوجاتے ہیں۔ انہوں...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور رقاصہ مادھوری ڈکشت کے بیٹوں کے حوالے سے دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری ڈکشت کا بڑا گھر ہونے کے باوجود تمام افراد گھر کے ایک کمرے میں ہی رہائش پذیر رہے۔ مادھوری کے شورہ ڈاکٹر شری رام المعروف نینے نے اپنے بچوں کی پرورش کے بارے میں بتایا کہ ہمارے دو بیٹے آرین اور ریان ہیں، جو اب امریکا میں ایک کالج میں زیر تعلیم ہیں۔ ڈاکٹر نینے نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اور مادھوری اپنے بچوں آرین اور ریان کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ خاندانی گفتگو کے دوران انہوں نے ان اقدار کے بارے میں بات کی...
ممبئی : بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے باندرا میں واقع گھر پر 15 جنوری کو ہوئے حملے کے بعد ممبئی پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ سیف علی خان اس وقت ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں انہیں شدید چوٹیں آئی تھیں۔ سیف پر حملے کی تحقیقات کے دوران پولیس ٹیم کے ساتھ آئے ایک شخص نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ ممبئی پولیس کے مشہور انکاؤنٹر اسپیشلسٹ دَیا نائیک تھے، جو اس وقت سیاہ لباس میں ملبوس نظر آئے۔ ان کی آمد سے انٹرنیٹ پر بحث چھڑ گئی کیونکہ دَیا نائیک کی موجودگی سے یہ تاثر ملا کہ حملہ آوروں کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔ دَیا نائیک نے 1995...