کراچی میں گھر سے سبزی خریدنے کیلیے جانے والی 8 لڑکیوں کی 60 سالہ ماں کی تشدد زدہ لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر اے 21 میں جھاڑیوں سے منگل کی شب ملنے والی خاتون کی تشدد زدہ لاش کو شناخت کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر اے 21 میں جھاڑیوں سے بوڑھی خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی تھی جسے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا اور پھر اسے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔
اب اس خاتون کی شناخت 60 سالہ رقیہ کے نام سے ہوئی جس کی تصدیق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے اسٹیشن ہیڈ آفیسر (ایس ایچ او) صدر الدین میرانی نے کردی ہے۔
انہوں نے ایکسپرس کو بتایا کہ متقولہ کی لواحقین نے شناخت کردی ہے وہ ناظم آباد کی رہائشی تھی۔ لواحقین کے مطابق رقیہ گھروں میں صفائی کا کام کرتی تھیں، وہ منگل کی شام پانچ بجے گھر سے سبزی لینے نکلیں اور رات تک گھر واپس نہیں آئیں تھیں۔ متوفیہ کی 8 بیٹیاں تھیں۔
پولیس کے مطابق فوری طور پر خاتون کے ناظم آباد سے لاپتہ ہو کر لاش شاہ لطیف سے ملنے کے حوالے سے تعین نہیں ہو سکا تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ خاتون کے ورثا اسے تلاش کرتے ہوئے جناح اسپتال پہنچے تھے جہاں انھوں نے اس کی لاش دیکھ کر رقیہ کی حیثیت سے شناخت کیا۔
انھوں نے بتایا کہ مقتولہ کے لواحیقن کا کہنا ہے کہ وہ تدفین کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کرانے کے لیے پولیس سے رابطہ کرینگے جبکہ مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شاہ لطیف
پڑھیں:
لاہور: گاڑی کی تلاشی پر خاتون نے لیڈی پولیس اہلکار کا سر پھاڑ دیا
علامتی تصویر۔لاہور میں محمود بوٹی ناکہ پر گاڑی کی تلاشی پر خاتون مشتعل ہوگئی۔ ڈولفن اسکواڈ کے مطابق مشتعل خاتون نے بوتل مار کر لیڈی پولیس اہلکار کا سر پھاڑ دیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق خاتون نے ایسٹرن بائی پاس پر گاڑی کھڑی کر کے ٹریفک بھی بلاک کی، اہلکاروں کیساتھ بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
پولیس کے مطابق کار سوار خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور تھانہ مناواں میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔