کراچی: ڈیفنس میں 5 کروڑ روپے چوری کرنے کے الزام میں ملازمہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک بنگلے میں کام کرنے والی ملازمہ کو 5 کروڑ روپے چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزمہ نے ملازمت کے دوران 5 کروڑ روپے چوری کرنے کا اعتراف بھی کیا، ملازمہ 2013ء سے ڈیفنس فیز 5 کے بنگلے میں کام کرتی تھی۔
دوسری جانب مدعی مقدمے کا کہنا ہے کہ 13 سال سے خاتون گھر میں ملازمت کر رہی تھی، ملازمہ نے 5 کروڑ روپے کی رقم چوری کی ہے، شوہر بیرونِ ملک مقیم ہیں اور وہیں کاروبار کرتے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمہ نے چوری کے پیسوں سے گزری میں 50 لاکھ روپے کا فلیٹ، پنجاب میں 36 لاکھ مالیت کے دو پلاٹ، ایک کروڑ کی گاڑیاں اور 70 لاکھ کی دکانیں بھی خریدیں، ملزمہ سے گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور 46 لاکھ نقدی برآمد کر کے دکانوں اور فلیٹس کو سیل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اکیلے ہی یہ ساری کارروائیاں کرتی تھی۔
پولیس کے مطابق کلفٹن تھانے میں بنگلے کی مالکن کی مدعیت میں ملزمہ کے خلاف 16 جون کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کروڑ روپے
پڑھیں:
شہر ی کو کچلنے والے ڈمپر ڈرائیور کی 30 لاکھ روپے میں ضمانت منظور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے گارڈن کے علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے مقدمے میں گرفتار ڈرائیور کی 30 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمے کی سماعت کے دوران پولیس نے گرفتار ڈرائیور نیاز اللہ کو عدالت میں پیش کیا، عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ڈرائیور کی ضمانت منظور کر لی تاہم زرِ ضمانت جمع نہ ہونے پر ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
وکیل صفائی نزیراللہ محسود ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی ضمانتی رقم کل عدالت میں جمع کرا دی جائے گی۔ ان کے مطابق واقعے کے فوراً بعد مشتعل شہریوں نے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس سے وہ زخمی بھی ہوا۔
پولیس تفتیشی رپورٹ کے مطابق ڈمپر ڈرائیور نیاز اللہ نے گارڈن کے علاقے میں تیز رفتاری کے باعث شاہزیب نامی نوجوان کو کچل دیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مقتول کے اہلِ خانہ کی جانب سے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔