UrduPoint:
2025-11-10@01:00:01 GMT

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 2لاکھ 29ہزار 300کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 53ہزار800کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 31ہزار 400 کیوسک اور اخراج 31ہزار400کیوسک، خیرآباد پل پر آمدایک لاکھ 88ہزار 200کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 88ہزار 200کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد 29ہزار100کیوسک اور اخراج15ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 74ہزار200کیوسک اور اخراج 41ہزار 700کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

بیراج:جناح میں آمد 2لاکھ 5ہزار200کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 97ہزار 300کیوسک، چشمہ میں آمد2لاکھ 3ہزار کیوسک اوراخراج ایک لاکھ 90ہزار کیوسک، تونسہمیں آمد ایک لاکھ 71ہزار800کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 44ہزار 700 کیوسک،گدو میں آمدایک لاکھ 20ہزار900کیوسک او ر اخر اج 86ہزار200کیوسک، سکھر میں آمد 82ہزار 400کیوسک اور اخراج 35ہزار کیوسک، کوٹری میں آمد 29ہزار600کیوسک اور اخراج800 کیوسک، تریموں میں آمد 8ہزار 500کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، پنجند میں آمد 11ہزار300کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر: تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1469.

04فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.766ملین ایکڑ فٹ۔منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1172.0 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.689ملین ایکڑ فٹ۔

چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.20فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.14ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ۔ تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اور اخراج ایک لاکھ ریزروائر میں پانی کیوسک اور اخراج کے مقام پر آمد میں پانی کی

پڑھیں:

میلبرن ایئرپورٹ کے لاؤنج میں پاور بینک پھٹنے سے ہنگامی صورتحال، مسافر زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میلبرن: آسٹریلیا کے شہر میلبرن کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس وقت خوفناک صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک مسافر کی جیب میں رکھا لیتھیئم پاور بینک اچانک پھٹ گیا اور آگ بھڑک اٹھی، جس سے وہ بری طرح جھلس گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ قانتس ایئرلائن کے بزنس لاؤنج میں پیش آیا، جہاں پاور بینک نے زیادہ حرارت پیدا ہونے کے باعث آگ پکڑ لی،  اچانک دھواں بھر جانے کے بعد لاؤنج میں موجود تقریباً 150 افراد کو فوری طور پر باہر نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ایئرپورٹ کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ شخص کو شاور روم میں لے جا کر آگ بجھائی،  ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی مسافر کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

قانتس ایئرلائن کے ترجمان نے تصدیق کی کہ واقعے کے بعد لیتھیئم بیٹریز اور پاور بینکس کے استعمال سے متعلق پالیسی کا ازسرِنو جائزہ لیا جا رہا ہے اور جلد نئی حفاظتی ہدایات جاری کی جائیں گی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جاسکے۔

قابلِ ذکر ہے کہ کئی بین الاقوامی ایئرلائنز پہلے ہی پاور بینکس کے استعمال اور گنجائش کے حوالے سے سخت اصول لاگو کر چکی ہیں جبکہ بعض نے انہیں طیارے میں استعمال یا چارج کرنے پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • ملکی معاشی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • موجودہ صورتحال میں عسکری ادارے کا مضبوط ومنظم ہونا قومی مفاد میں ہے، ملک احمد خان
  • میلبرن ایئرپورٹ کے لاؤنج میں پاور بینک پھٹنے سے ہنگامی صورتحال، مسافر زخمی
  • صدر زرداری سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات، 27 ویں ترمیم وسیاسی صورتحال پر گفتگو
  • سندھ میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک، مزید 4 اموات، 1192 کیسز رپورٹ
  • بارشوں کی کمی برقرار رہی تو تہران کو خالی کرنا پڑ سکتا ہے: ایرانی صدر
  • کراچی: پاکستان کسٹمز نے 42 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا
  • سندھ :ڈینگی کی صورتحال تشویشناک، 24 گھنٹے میں مزید 4 اموات، 1192 کیسز رپورٹ
  • سندھ میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک، 24 گھنٹے میں مزید 4 اموات، 1192 کیسز رپورٹ
  • گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے