لاہور:

ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے گاڑیوں کے اخراج میں کیمیائی مادوں کی جانچ کے عمل (ایمیشن ٹیسٹنگ) کی آخری تاریخ میں 31 اگست تک توسیع کر دی۔

ادارے کے ڈائریکٹر جنرل عمران حامد شیخ کے مطابق، پہلے یہ ڈیڈلائن 30 جون مقرر تھی، تاہم عوامی رش کے پیش نظر  توسیع کردی گئی ہے تاکہ شہری باآسانی اپنی گاڑیوں کی جانچ کروا سکیں۔
ڈی جی ماحولیات کے مطابق گزشتہ 50 روز کے دوران صوبے بھر میں 1 لاکھ 23 ہزار سے زائد گاڑیوں کی ایمیشن ٹیسٹنگ کی گئی جن میں سے 2 ہزار گاڑیاں ایسی پائی گئیں جن سے مقررہ حد سے زائد دھوئیں یا مضر کیمیکل کا اخراج ہو رہا تھا۔ ان گاڑیوں کے مالکان کو وارننگ جاری کرتے ہوئے اخراج کی سطح درست کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایمیشن ٹیسٹ ایک سائنسی طریقہ کار ہے جس کے ذریعے گاڑیوں کے انجن سے خارج ہونے والے دھوئیں اور زہریلی گیسوں کی مقدار کو جانچا جاتا ہے۔ اس عمل کا مقصد فضائی آلودگی پر قابو پانا اور شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔

ایمیشن ٹیسٹنگ بوتھ پر عام طور پر گاڑی کے سائلنسر سے خارج ہونے والی گیسوں کا تجزیہ کیا جاتا ہے جس میں کاربن مونو آکسائیڈ، ہائیڈرو کاربن، نائٹروجن آکسائیڈز اور پارٹیکیولیٹ میٹرز جیسے عناصر شامل ہوتے ہیں۔ اگر یہ اخراج مقررہ ماحولیاتی حدود سے تجاوز کرے تو گاڑی کو "فیل" قرار دے کر مالکان کو مرمت یا انجن ٹیوننگ کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
ڈی جی ماحولیات کے مطابق، سال 2022 یا اس کے بعد تیار ہونے والی نئی گاڑیوں کو فی الوقت ایمیشن ٹیسٹنگ سے استثنیٰ حاصل ہے کیونکہ یہ گاڑیاں جدید یورو اسٹینڈرڈز پر بنی ہوتی ہیں اور ان میں پہلے ہی اخراج کو قابو میں رکھنے والے آلات نصب ہوتے ہیں۔

ادارہ ماحولیات نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنی گاڑیوں کی جانچ کروا کر ماحولیاتی تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔ مزید یہ کہ ایمیشن ٹیسٹنگ کے لیے پنجاب بھر میں متعدد مراکز قائم کیے جا چکے ہیں جہاں شہری بغیر کسی اضافی فیس کے اپنی گاڑیوں کا معائنہ کروا سکتے ہیں۔لاہور میں 20 مختلف مقامات پر امیشن ٹیسٹنگ بوتھ قائم ہیں

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایمیشن ٹیسٹنگ

پڑھیں:

تعلیمی نقصان کے باوجود بچوں کی صحت کو مقدم جان کر اسکولوں کی چھٹیاں بڑھائیں، وزیر تعلیم پنجاب

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے صوبے کے اسکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات میں یکم ستمبر تک توسیع کی وجوہات واضح کر دیں۔

محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے موسم گرما کی چھٹیوں کو بڑھا کر یکم ستمبر تک کر دیا گیا ہے، جس کا اعلان صوبائی وزیر تعلیم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کی وجہ بتادی pic.twitter.com/Z9DTcm253l

— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) August 8, 2025

رانا سکندر حیات کے مطابق یہ فیصلہ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث کیا گیا تاکہ بچوں کی صحت کو تحفظ دیا جا سکے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اگرچہ تعطیلات میں توسیع سے تعلیمی نقصان ہو سکتا ہے، لیکن بچوں کی صحت کو مقدم رکھا گیا ہے۔ اس سے قبل پنجاب کے اسکول 14 اگست تک کھلے رہنے تھے۔

مزید پڑھیں: پنجاب کے سرکاری و نجی اسکول یکم ستمبر سے کھلیں گے، گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع

دوسری جانب، آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن نے پنجاب میں تعطیلات میں توسیع کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ اسلام آباد سمیت دیگر صوبوں کے نجی اسکول معمول کے مطابق 4 اگست سے کھل چکے ہیں اور وزیر تعلیم پنجاب سے کہا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن توسیع رانا سکندر حیات خان موسم گرما کی تعطیلات وزیر تعلیم پنجاب

متعلقہ مضامین

  • وزیر تعلیم پنجاب نے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کی وجہ بتادی
  • پنجاب میں روایتی بورڈ امتحان کی بجائے طلبہ کا اسیسمنٹ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ
  • تعلیمی نقصان کے باوجود بچوں کی صحت کو مقدم جان کر اسکولوں کی چھٹیاں بڑھائیں، وزیر تعلیم پنجاب
  • گھر بیٹھے گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کے حصول کیلئے ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر رجسٹریشن کا آغاز
  • پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع
  • پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع
  • پنجاب کے سرکاری و نجی اسکول یکم ستمبر سے کھلیں گے، گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع
  • طلبہ کی موجیں! موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کا امکان
  • پنجاب‘ سکولوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کی تجویز زیر غور
  • پنجاب میں سکولوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کی تجویز زیر غور