کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے خیابان تنظیم میں گھر سے 5 کروڑ روپے کی چوری کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد پولیس نے تفتیش کے لیے گھر میں کام کرنے والی خاتون کو حراست میں لیا، تفتیش کے بعد نہ صرف یہ کہ خاتون چوری میں ملوث پائی گئی بلکہ ماسی کی جائیدادوں اور شاہانہ طرز زندگی کے حوالے سے ہوشربا انکشافات بھی سامنے آئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار کروڑ پتی ماسی کی جائیدادیں سامنے آگئیں ہیں، ملزمہ 5 گاڑیوں، 3 موٹر سائیکلوں، 3 فلیٹس اور دکان کی مالکن نکلی جبکہ ملزمہ کے بینک اکاؤنٹس میں بھی تقریباً 40 لاکھ روپے موجود ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملازمہ کا رکھا گیا ملازم بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، شہناز ماسی حیرت انگیز طور پر شاہانہ طرز زندگی گزار رہی تھی اور بنگلے میں کام کے بعد مال میں شاپنگ، کیفے میں شامیں گزارتی تھیں۔

پولیس نے کہا کہ ملزمہ 15 سال کے دوران 5 کروڑ سے زائد روپے بنگلے کے مخصوص کمرے سے نکالتی رہی اور چوری کے پیسوں سے گاڑیاں، فلیٹس، دکان اور موٹر سائیکلیں خریدیں، ملزمہ خریدی گئی گاڑیاں کرائے پر چلوا کر اچھی خاصی آمدن کما رہی تھی جبکہ زیر استعمال فلیٹس کے علاوہ دیگر 2 فلیٹس بھی کرایہ پر دیے گئے تھے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ ملازمت کے بعد 65 لاکھ کی گاڑی میں سیر سپاٹے کرتی تھی، گرفتار ملزمہ کو برانڈڈ کپڑوں کا شوق بھی تھا، ماسی نے حماد نامی شخص کو بطور ملازم اپنے پاس رکھا ہوا تھا جو ملزمہ کے ڈرائیور کے طور پر بھی خدمات انجام دیتا رہا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ماسی کی گاڑیوں، فلیٹس کی قیمت کروڑوں روپے ہے، ملزمہ نے اپنے بیٹے اور ساتھی ملزم آصف کو دکان بھی کھول کر دی، چوری کیے گئے رقم میں سے 6 لاکھ ملزمہ کے گھر سے برآمد کیے گئے ہیں اور گرفتار ملزمہ کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے جبکہ ملزمہ کےآبائی علاقے میں جائیدادوں کی تفصیلات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:اسرائیل کے خلاف پوسٹ پر برطرف ہونیوالی آسٹریلوی خاتون صحافی بارے بڑی خبرآگئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ملزمہ کے کہ ملزمہ کے بعد

پڑھیں:

امریکا میں سب سے زیادہ چوری ہونے والی کار کون سی ہے؟

شیورلے کیمرو زیڈایل ون ملک میں سب سے زیادہ چوری ہونے والی کار بن گئی ہے، اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ سڑکوں پر موجود کیمرو زیڈایل ون گاڑیوں کی مجموعی چوری کی شرح دیگر تمام گاڑیوں کے مقابلے میں 39 گنا زیادہ ہے۔

امریکی ہائی وے لاس ڈیٹا انسٹیٹیوٹ کی تازہ رپورٹ کے مطابق معمولی ماڈل کیمرو بھی چوروں کا نشانہ بن رہی ہے، جس کی چوری کی شرح اوسط گاڑیوں کے مقابلے میں 13 گنا زیادہ ہے، انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہے کہ کیمرو کو چوری کا نشانہ بنانا ایک نیا رجحان ہے کیونکہ ماضی میں یہ گاڑی اس فہرست میں نمایاں نہیں ہوتی تھی۔

2025 کی دو تازہ رپورٹس میں کیمرو زیڈایلون 2 ڈور، کیمرو 2 ڈور اور کیمرو کنورٹیبل کو 2022 سے 2024 کے دوران مسافروں کی گاڑیوں میں سب سے زیادہ چوری ہونے والے 10 ماڈلز میں شامل کیا گیا ہے۔

امریکی ہائی وے لاس ڈیٹا انسٹیٹیوٹ اور انشورنس انسٹیٹیوٹ فار ہائی وے سیفٹی کے چیف آپریشن آفیسر میٹ مور کے مطابق، مسکل کارز اکثر اس فہرست میں سرفہرست رہتی ہیں کیونکہ چور زیادہ ہارس پاور والی گاڑیوں کی طرف راغب ہوتے ہیں۔ ’یہی وجہ ہے کہ زیادہ مہنگی اور طاقتور زیڈایل ون، عام کیمرو کے مقابلے میں کہیں زیادہ چوری ہوتی ہے۔‘

گاڑی کی طاقت کے علاوہ، کیمرو کے نئے ماڈلز میں ایک تکنیکی خامی بھی موجود ہے جس کے ذریعے چور آن بورڈ پورٹس تک رسائی حاصل کر کے چابی کا کوڈ کلون کر سکتے ہیں، جنرل موٹرز نے مارچ میں 2020 سے 2024 ماڈلز کے لیے ایک سروس مہم شروع کی ہے، جس کے تحت مالکان اپنی گاڑیوں کا مفت سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کروا سکتے ہیں تاکہ چوری کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔

دوسری جانب، سب سے کم چوری ہونے والی 20 گاڑیوں میں 8 الیکٹرک گاڑیاں اور دو پلگ اِن ہائبرڈز شامل ہیں، جن کی کل چوری کی شرح اوسط سے 85 فیصد کم ہے، تحقیق کے مطابق الیکٹرک گاڑیاں چوروں کے لیے کم پرکشش ہوتی ہیں کیونکہ وہ زیادہ تر گیراج یا چارجنگ کے لیے عمارتوں کے قریب پارک کی جاتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آن بورڈ پورٹس امریکا پلگ اِن ہائبرڈز جنرل موٹرز چوری ڈیٹا انسٹیٹیوٹ سروس مہم شیورلیٹ کلون کوڈ کیمرو زیڈایل ون ہائی وے

متعلقہ مضامین

  • کراچی، بنارس پل پر ٹریفک حادثہ، خاتون شدید زخمی، دو نوجوان گرفتار
  • نہر کنارے کپڑے دھونے والی خاتون کو مگرمچھ نے گھسیٹ لیا، شوہر نے جبڑے سے بیوی کو نکال لیا
  • سکھر: نہر میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ کا خوفناک حملہ، خاتون شدید زخمی
  • امریکا میں سب سے زیادہ چوری ہونے والی کار کون سی ہے؟
  • جائیداد کی خاطر 11 شوہروں کی جان لینے والی خاتون گرفتار
  • جائیداد ہتھیانے کے لیے 11 شوہروں کو قتل کرنے والی خاتون کیخلاف قانونی کارروائی مکمل
  • ایران؛ 22 سال میں 11 شوہروں کو قتل کرنے والی سیریل کلر بیوی پر فرد جرم عائد
  • پاکپتن میں خاتون پر تشدد کرنیوالا پولیس اہلکار گرفتار
  • عامر خان شاہ رخ کے پڑوسی بن گئے، 4 لگژری فلیٹس کا کرایہ کتنا ادا کرینگے؟
  • راولپنڈی: پانی کی پائپ لائن چوری کرنے والے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار