کراچی کے علاقے خیابان تنظیم میں گھر سے 5 کروڑ روپے کی چوری کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد پولیس نے تفتیش کے لیے گھر میں کام کرنے والی ماسی کو حراست میں لیا، تفتیش کے بعد نہ صرف یہ ماسی چوری میں ملوث پائی گئی بلکہ ماسی کی جائیدادوں اور شاہانہ طرز زندگی کے حوالے سے ہوشربا انکشافات بھی سامنے آئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار کروڑ پتی ماسی کی جائیدادیں سامنے آگئیں ہیں، ملزمہ 5 گاڑیوں، 3 موٹر سائیکلوں، 3 فلیٹس اور دکان کی مالکن نکلی جبکہ ملزمہ کے بینک اکاؤنٹس میں بھی تقریباً 40 لاکھ روپے موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بجٹ اجلاس کے دوران حکومتی رکن پنجاب اسمبلی کی گھڑی کیسے چوری ہوئی؟  

پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملازمہ کا رکھا گیا ملازم بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، شہناز ماسی حیرت انگیز طور پر شاہانہ طرز زندگی گزار رہی تھی اور بنگلے میں کام کے بعد مال میں شاپنگ، کیفے میں شامیں گزارتی تھیں۔

پولیس نے کہا کہ ملزمہ 15 سال کے دوران 5 کروڑ سے زائد روپے بنگلے کے مخصوص کمرے سے نکالتی رہی اور چوری کے پیسوں سے گاڑیاں، فلیٹس، دکان اور موٹر سائیکلیں خریدیں، ملزمہ خریدی گئی گاڑیاں کرائے پر چلوا کر اچھی خاصی آمدن کما رہی تھی جبکہ زیر استعمال فلیٹس کے علاوہ دیگر 2 فلیٹس بھی کرایہ پر دیے گئے تھے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ ملازمت کے بعد 65 لاکھ کی گاڑی میں سیر سپاٹے کرتی تھی، گرفتار ملزمہ کو برانڈڈ کپڑوں کا شوق بھی تھا، ماسی نے حماد نامی شخص کو بطور ملازم اپنے پاس رکھا ہوا تھا جو ملزمہ کے ڈرائیور کے طور پر بھی خدمات انجام دیتا رہا۔

یہ بھی پڑھیے: تھانہ کوہسار پولیس کی بڑی کارروائی: تجارتی مراکز میں چوریوں میں ملوث ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار ماسی کی گاڑیوں، فلیٹس کی قیمت کروڑوں روپے ہے، ملزمہ نے اپنے بیٹے اور ساتھی ملزم آصف کو دکان بھی کھول کر دی، چوری کیے گئے رقم میں سے 6 لاکھ ملزمہ کے گھر سے برآمد کیے گئے ہیں اور گرفتار ملزمہ کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے جبکہ ملزمہ کےآبائی علاقے میں جائیدادوں کی تفصیلات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چوری کراچی پولیس واردات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چوری کراچی پولیس واردات ملزمہ کے کے بعد

پڑھیں:

لاہور ، ہوٹل میں گینگ ریپ کا ڈراپ سین، ملزمہ خود قصور وار نکلی

 

لاہور:(نیوز ڈیسک)لبرٹی ہوٹل میں مبینہ گینگ ریپ کیس کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس تفتیش کے مطابق مقدمے کی مدعیہ خاتون خود واقعے کی ذمہ دار نکلی۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق خاتون ایک نجی ہوٹل میں پارٹی کرنے کے لیے آئی تھی اور اپنے ساتھ نشہ آور گولیاں بھی لے کر آئی تھی۔ رات بھر پارٹی جاری رہی جس کے بعد صبح کے وقت خاتون نے 15 پر کال کرکے واقعے کی اطلاع دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت میں پیشی کے دوران مدعیہ نے اپنا میڈیکل کروانے سے انکار کردیا جس سے واضح ہوگیا کہ کسی قسم کا گینگ ریپ واقع نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق خاتون اس سے قبل بھی اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں پارٹی کے دوران پکڑی جاچکی ہے۔ تفتیشی افسران نے بتایا کہ مقدمہ درج کروانے کے پسِ پردہ محرکات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اگر الزامات جھوٹے ثابت ہوئے تو مدعیہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: ایلیٹ سوشل تقریبات میں منشیات سپلائی کرنے والی خاتون گرفتار
  • شہریوں کا ڈیٹا فروخت کرنے والا ملزم گرفتار، کروڑوں پاکستانیوں کا ریکارڈ برآمد
  • نواب شاہ: ڈیڑھ سال قبل شادی کرنے والی خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد
  • بھارت: مندر کے خزانے میں چوری‘ کیرالاہائی کورٹ کی تحقیقات میں بڑا انکشاف
  • پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت؛ گرفتار اے ایس آئی کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب
  • ممدانی کو میئر بننے سے روکنےکیلئے ارب پتیوں نے کروڑوں ڈالر خرچ کیے، امریکی اخبار کا انکشاف
  • زہران ممدانی کو میئر بننے سے روکنے کیلئے ارب پتیوں نے کروڑوں ڈالر بہا دیئے، امریکی اخبار کا انکشاف
  • ظہران ممدانی کو میئر بننے سے روکنے کیلئے ارب پتیوں نے کروڑوں ڈالر بہا دیے، امریکی اخبار کا انکشاف
  • معروف بلڈر کی سہولت کاری سے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے دو ملزمان گرفتار
  • لاہور ، ہوٹل میں گینگ ریپ کا ڈراپ سین، ملزمہ خود قصور وار نکلی